مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، حریت کانفرنس

?️

سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی املاک چھیننا، انہیں زمینوں سے بے دخل اور ملازمتوں سے برطرف کرنا مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری آبادکاری کی نوآبادیاتی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا بھارتی حکومت علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے بھارت ہندوﺅں کو لا کر مقبوضہ علاقے میں آباد کر رہی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 76برس سے بھارتی جبر و استبداد، سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا پامردی سے مقابلہ کر رہے ہیں ، انکا جذبہ آزادی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ اپنی تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری امن پسند لوگ ہیں اور وہ صرف اور صرف تنازعہ کشمیر کا اپنی خواہشات کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

ترجمان نے حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ نظر بندوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے۔انہوںنے اقوام متحدہ پر بھی زوردیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری استعماری اقدامات کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔

مشہور خبریں۔

فراڈ کیس: علی زیدی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے فراڈ کیس میں گرفتار رہنما پاکستان تحریک

زندگی روز بروز مشکل ہوتی جا رہی ہے: ابوظہبی کیمپ میں منتظر افغان

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:امریکی انخلاء کے عمل کے دوران عرب ممالک کے کیمپوں میں

فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے:عمان کے مفتی

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا

غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کی نسل کشی میں شدت

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے

تارا محمود نے اپنے کیریئر کے سب سے انوکھے کردار سے پردہ اٹھادیا

?️ 2 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے انکشاف کیا ہے

سعودی عرب میں مزید سات افراد کو پھانسی

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب نے دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور مالی معاونت

توانائی کے تحفظ کے لیے بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کریں، وفاق کا صوبائی حکومتوں کو خط

?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں، آزاد جموں و

ٹرمپ ہار جائے گا تو میرا کیا ہوگا؟ایلون مسک

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی ارب پتی اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے