?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل اور بھارتی حکومت کی طرف سے چھینے گئے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے کشمیریوں میں اتحاد اتفاق کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں حریت رہنمائوں کے ایک اجلاس کے بعدجاری ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو درپیش موجودہ سیاسی اور جمہوری چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں بھارت کے زرخرید گروپوں اور خود ساختہ رہنماؤں کی مذمت کی گئی جنہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے مودی حکومت کے اشاروں پر ناچنا شروع کر دیا ہے۔ اجلاس میں ان عناصر کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ کشمیری عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔
اجلاس میں تنازعہ کشمیر کو خالصتا ایک سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ پاکستان اور بھارت دونوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دستخط کررکھے ہیں جن میں کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے جمہوری فارمولے کے ذریعے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اجلاس میں کشمیر کے بارے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کو کشمیری عوام کے لئے حوصلہ افزاء قراردیتے ہوئے سراہاگیا۔اجلاس میں کہاگیا کہ اس بیان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔اجلاس میں کشمیر پر بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے پاکستان، بھارت اور کشمیری قیادت کو میز پر بیٹھنا چاہیے۔
اجلاس میں طویل عرصے سے مختلف جیلوں میں بند حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں جہاں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے کشمیری عوام کو محصور کر کے بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے جن کی ضمانت اقوام متحدہ کے چارٹر میں دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کی طاقت اسرائیل کے لئے خطرناک: صیہونی ویب سائیٹ
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واللا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جنوری
کراچی کے تاجروں کا جلد نئی ایئرلائن ’ایئر کراچی‘ متعارف کرانے کا اعلان
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی تاجر برادری نے نئی ایئر لائن
نومبر
یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کی نقل و حرکت
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کے مقامی ذرائع نے اس ملک کے جزیرہ سقطری میں
جولائی
پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے ایران اور چین کے ساتھ پارلیمانی سفارتکاری کی حمایت
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: اسد قیصرایک نیوز رپورٹر جنہوں نے اسلامی مشاورتی اسمبلی میں
اکتوبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی نئی تفصیلات کا انکشاف
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ایک سعودی اہلکار نے اعلان کیا کہ چینی صدر شی جن
مارچ
عسکری قیادت کی وزیراعظم کو قومی، علاقائی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اور
مئی
کیریئر میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر شرمندگی ہو، ماہرہ خان
?️ 19 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ
اپریل
برطانیہ میں غیر معمولی ہڑتالیں
?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر میں
دسمبر