🗓️
مظفرآباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیرکے شہر باغ میں شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں شہدائے جموں و کشمیرکو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانفرنس کی صدارت پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے کی جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی مہمان خصوصی تھے۔غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت سے آزادی میں وقت لگ سکتا ہے لیکن ایک دن ان عظیم شہدا ء کالہو ضرور رنگ لائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں متحد ہوکر شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ہے اورہم بھارت سے آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔
غلام محمد صفی نے تمام مہاجرین سے اپیل کی کہ وہ بھارتی قبضے کے خلاف 27اکتوبر کو بھرپور انداز میں یوم سیاہ منائیں۔ دیگر مقررین نے کہاکہ ہمارا مشن بھارت سے آزادی ہے جس کے لیے ہم اپنے شہدا ء کا مشن اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہماری ریاست بھارت سے آزاد نہیں ہوجاتی۔
قاضی عمران نے تمام مقررین اورشرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدائے جموں و کشمیر کے وارث ہیں اوربھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک ان کا مشن جاری رکھیں گے۔کانفرنس میں دیگر لوگوں کے علاوہ حریت رہنما ئوںچوہدری شاہین اقبال، عبدلمجید میر، زاہد منیر، مہاجرین اتحاد فورم کے صدر خواجہ ایاز ظہیر جرال، ابو صہیب، جہانزیب میر، جاوید بٹ، چوہدری مختار، چوہدر ی نذیر حسین، چوہدری رشید، فیاض ڈار، چوہدری زمان، عبدالغنی لون، عبدلرحمان بٹ، تنزیل اقبال، احمد جان بٹ ، چوہدری امتیاز ، عمران چوہدری ، چوہدری حق نواز، زبیر کشمیری ، طلحہ بٹ،اشفاق بٹ، طارق لون، عبدلرشید ڈاراورمشتاق لون نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات فلسطین کی قیمت پر نہیں:ترکی
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے کے کچھ ممالک کی طرح
فروری
نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں140 عام شہریوں کا قتل عام
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں نےمتعدد گاؤں پر حملے کرکے ایک
جنوری
لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ
🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں:برطانیہ میں خیراتی ادارے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بے گھر
فروری
ساڑھے تین سال میں ذمہ داری میری تھی لیکن حکمرانی کسی اور کی، عمران خان
🗓️ 12 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران
اکتوبر
صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے
اگست
سعودی عرب کا حیرت انگیز فوجی بجٹ
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کی فوج کی
جولائی
امریکی کانگریس تائیوان کو غیر معمولی فوجی امداد کی منظوری کے لیے کوشاں
🗓️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے
نومبر
عوام کی خاطر منی بجٹ لاسکتے ہیں: شوکت ترین
🗓️ 13 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
جون