?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول سوسائٹی کے ارکان نے ریاستی دہشتگردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدو جہد کو دبانے کے لیے مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول سوسائٹی ارکان نے کہا کہ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے خاص طور پر 5اگست 2019کو دفعہ370کی منسوخی کے بعدسے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم و جبر کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ قتل وغارت، گرفتاریاں، تشدد، جائیدادوں پر قبضہ اور ملازمین کی برطرفی علاقے میں ایک معمول بن چکا ہے۔
بھارتی فوجیوں نے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے اب تک 940سے زائد کشمیریوں کو شہید، 25365سے زائد افراد کو گرفتار اور 2449کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ مودی حکومت نے اختلاف رائے کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری اور نجی املاک کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے کہاکہ بھارتی حکومت کی ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کا مقصدجموں و کشمیر کی منفرد شناخت کو مٹانا اور حق خودارادیت کے جائزاورعوامی مطالبے کو دبانا ہے۔ارکان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے اور کشمیری عوام کے حقوق اوروقار کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کرے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے بارے میں نیتن یاہو کے بیانات پر حماس کا ردعمل
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم
فروری
صیہونی حکومت کا فلسطینی قیدیوں پرظلم و جبر
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے وار کلب کے صدر قدورا فارس نے کہا
دسمبر
امریکی اسکولوں میں مسلح تشدد میں ڈرامائی اضافہ
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے پتہ
اگست
واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور اہم تبدیلی کا اعلان
?️ 17 دسمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کی دلچسپی
دسمبر
اردوغان نے ترک انتخابات کے انعقاد کے حکم نامے پر دستخط کئے
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے باوجود
مارچ
میر واعظ محمد فاروق کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا
?️ 20 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام ممتاز شہید حریت رہنماؤں
مئی
غزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فوج کے نفسیاتی بحران پر نئی رپورٹ
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: انڈیپنڈنٹ اخبار نے غزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فوج میں
نومبر
غزہ: شہباز شریف کی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے پیر کو
اکتوبر