🗓️
نئی دلی: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن روح اللہ مہدی نے جنوبی کشمیر میں ریلوے لائن منصوبوں پرسخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے مقبوضہ علاقے میں سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی متاثرہو گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوک سبھا میں ریلوے ترمیمی بل 2024پر بحث کے دوران اظہار کرتے ہوئے روح اللہ مہدی نے مقبوضہ کشمیرمیں ریلوے لائن منصوبوں کے کشمیریوں پر پڑنے والے سماجی او رمعاشی اثرات کے جائزے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے ریلوے لائن منصوبوں کو پروجیکٹس لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 2013کی خلاف ورزی قراردیا ، جس کے تحت کسی بھی منصوبے پر کام کے آغاز سے قبل باضابطہ پبلک نوٹس اور اسکے سماجی اثرات کے جائزہ کو لازمی قرار دیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے288 ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہو گی جس سے 35لاکھ کشمیری کاشت کار اپنے ذریعہ معاش سے محروم ہو جائیں گے ۔ انہوںنے منصوبے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے محض ایک نوآبادیاتی اقدام قرار دیا۔
روح اللہ مہدی نے کہا کہ منصوبوں کی وجہ سے متاثر ہونے والی زرعی زمین مقبوضہ علاقے کی معیشت کے لیے اہم ہے کیونکہ اس میں باغات اورکھیت شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی مرضی کے برخلاف ریلوے لائن کا منصوبہ شروع کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر زور دیا کہ وہ منصوبے سے متعلق کشمیری کاشت کاروں اور کسانوں کے خدشات کو دور کرے جن کی زرعی اراضی اور باغات اس منصوبے سے متاثر ہو رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
مداحوں نے کترینہ کو پیاری بھابھی قرار دے دیا
🗓️ 4 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) مشہور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اُن کے
جنوری
بھارت اور کینیڈا ایک قدم اور دور
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: بھارت سے 40 کینیڈین سفارت کاروں کی ممکنہ بے دخلی
اکتوبر
شامی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن
اپریل
وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی:وزیر داخلہ
🗓️ 26 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید
فروری
دو سال میں چوتھے انتخابات؛بحران کی طرف ایک اور قدم
🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کی شکست کے
مارچ
صہیونیوں کے لیے بلیک سنیچر کے ڈراؤنے خواب کی تکرار
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ
دسمبر
امریکی اڈے پر حملہ، الحشد الشعبی کا اقتدار اور مشکوک افواہیں
🗓️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: بعض ذرائع نے مخصوص ذرائع سے مالی اعانت فراہم کرنے
نومبر
لولا اور بولسونارو کے درمیان دلکش مقابلہ
🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: برازیل کے صدارتی انتخابات میں 83 فیصد سے زائد
اکتوبر