🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے کیونکہ بھارتی فورسز اور اس کی ایجنسیاں کالے قوانین کو ڈھال بناکر مظلوم کشمیریوں کو اندھا دھند طریقے سے شہید،گرفتاراورہراساں کررہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، عبدالاحد، محمد سلیم زرگر، ایڈووکیٹ ارشد اقبال اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کشمیری عوام کے بہترین مفاد میں ہے اور کشمیری ہمیشہ پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کی دعا کرتے ہیں۔
حریت رہنمائوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ہر کشمیری کوقتل کرنے اور ان کی زمین اور سرکاری ملامتیں چھیننے پر تلا ہوا ہے، پاکستان پر یہ فرض ہے کہ وہ عالمی برادری کی حمایت حاصل کرے تاکہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر مجبور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس حقیقت کو بھول گیا ہے کہ آزادی کی تحریکوں اور جذبوں کو فوجی طاقت اور وحشیانہ ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اورانہیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہے۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں سید فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی اور شمیم شال نے اسلام آباد میں اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دنیا کے امن پسند لوگوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں جہاں بغیر کسی وجہ کے لوگوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا کے اساتذہ کی مراعات کے خلاف مشترکہ درخواست خارج
🗓️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے
دسمبر
جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے نئے صدر مقرر
🗓️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
جنوری
صیہونی حکومت کے ساتھ طولانی جنگ بندی ناممکن : اسلامی جہاد
🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد موومنٹ کے سیاسی دفتر کے رکن احسان عطایا نے
جون
بھارت اور کینیڈا کے درمیان سیاسی کشیدگی ،وجہ؟
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: کینیڈا کی جانب سے ایک سینئر بھارتی اہلکار کو ملک
ستمبر
لبنان کی حزب اللہ کا نیا شاہکار
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کےالاقصیٰ طوفان آپریشن کو روکنے میں اسرائیل کی
جون
اسلام آباد میں یونین کونسلز میں اضافے کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم
🗓️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے یونین کونسلز بڑھانے
دسمبر
یوکرائنی جنگ یورپ میں بھرتی کی بحالی کا سبب بنی
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے آغاز سے ہی فوج کو مضبوط
نومبر
پوپ فرانسس نے اسرائیل کے لیے کون سا لفظ استعمال کیا؟
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک بار پھر اسرائیل کی
دسمبر