حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل(جے کے سی آئی)اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کی اعلیٰ قیادت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے مل کر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جے کے سی آئی کے چیئرمین غلام نبی بٹ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی سے حریت دفتر میں ایک اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جے کے سی آئی کے وفد میں جنرل سیکرٹری راجہ پرویز خان، وائس چیئرمین لال حسین راجپوت، سیکرٹری فنانس چوہدری شکیل، سیکرٹری پبلیکیشن سید یوسف ہمدانی اور ایگزیکٹو ممبران سردار صدیق خان، پروفیسر خواجہ فاروق احمد اور راجہ امجد یونس شامل تھے۔

کنوینر غلام محمد صفی نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس حصول حق خودارادیت کی غرض سے جدوجہد کے لئے کشمیری عوام کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اوربھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس سہ فریقی مذاکرات کی مکمل حمایت کرتی ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیری قیادت بھی شامل ہو۔غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری عوام کو سیاسی اور سفارتی جدوجہد کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت کا حق بھی حاصل ہے۔

سینئر حریت رہنمائوں محمد فاروق رحمانی، ایڈوکیٹ پرویز احمد اور مشتاق احمد بٹ جو وفد کا حصہ تھے، نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے وفد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اگست کے مہینے میں عالمی سطح پر احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے جارہے ہیں اور جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل سے بھرپور شرکت اور تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے وفد نے کہا کہ ہم کل جماعتی حریت کانفرنس کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی تمام سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

مشہور خبریں۔

 نیتن یاہو نے شاباک کے نئے سربراہ کی تقرری کا متنازعہ فیصلہ کیوں واپس لیا ؟  

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض وزیر اعظم بنیامین

ویلش کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی حکمران جماعت کا سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کو ویلش کی علاقائی

سیکیورٹی خدشات کے شکار علاقوں میں انتخابات ملتوی کیے جا سکتے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی کی تجویز

?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر بلوچ

خیبر پختونخوا کی ماؤں میں ڈپریشن، بےچینی بڑھ رہی ہے، عالمی بینک

?️ 25 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) ورلڈ بینک کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں بتایا

کورونا: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے

?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی گئی

?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی

غزہ پٹی میں ایندھن اور طبی سامان کی ترسیل  

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قیدیوں کے

یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے:وزیر اعلی پنجاب

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے