?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو انکے سیاسی و سماجی حقوق سے محروم رکھنے کی شدیدمذمت کی ہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں "سماجی انصاف کے عالمی دن” کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں ہندوتوا حکومت نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں اور کشمیری عوام کو سماجی انصاف سے مسلسل محروم کررکھا ہے۔
حریت کانفرنس نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اپنے بنیادی حقوق اور آزادیوں کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بیان میں انصاف کے پرامن حصول اور 1949میں منظور کی گئی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ طویل عرصے روا ناانصافی خصوصا اگست 2019 کے بعد سے روا رکھے جانیوالے امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے پر زوردیاگیا ہے ۔
حریت کانفرنس نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال معمول پرآنے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں کے برعکس مقبوضہ علاقے ک صورتحال انتہائی سنگین ہے ۔ بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے جاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اور بنیادی انسانی حقوق پر قدغن کی شدید مذمت کی گئی ۔حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کیئے تنازعہ کشمیر کے فوری منصفانہ حل کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ اس تنازعے کے فریقوں میں تین جوہری طاقتیں شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں خصوصی آپریشنز کی پیشرفت: پوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے 22ویں دن امریکہ اور روس کے
مارچ
پنجاب پولیس میں تقرری اور تبادلے پر وزیراعلیٰ اور آئی جی میں اختلافات ختم
?️ 9 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ اور انسپیکٹر جنرل
ستمبر
ترک پولیس نے افغان مہاجرین کو مارا پیٹا
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: ترک پولیس نے افغان مہاجرین کے مظاہروں پر کریک ڈاؤن
مئی
یمن میں ہاری ہوئی امریکی اور برطانوی جنگ کے منظرنامے
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں یمن
جنوری
وفیق صفا کا قتل ناکام
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ تحریک کے ایک ذریعے نے جمعرات کی رات
اکتوبر
لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کیس میں پولیس سے کل تک پیش رفت طلب کرلی
?️ 18 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کی
مئی
امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی محاذ میں کامیابی حاصل نہیں کر پایا:مائیک پومپو
?️ 18 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپو نے ایران
مارچ
شامی عازمین حج کے لیے طویل عرصے بعد خوشی کی خبر
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: دونوں ممالک کے حکام کے معاہدوں کی وجہ سے 12
فروری