حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہدائے گائوکدل سرینگر کو خراج عقیدت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے شہدائے گائو کدل کوانکے یوم شہادت پر شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21جنوری 1990کو بھارتی فورسز نے گائو کدل سرینگر میں 50سے زائد کشمیریوں کو قتل کر دیاتھا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور جملہ حریت قیادت نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میںکہاکہ یہ سانحہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف جبر و استبداد اور ریاستی دہشت گردی کی ایک واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ 32برس کے دوران مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے قتل عام کے درجنوں واعات رونما ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں کے قتل عام کے ان سانحات کو بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر ایک بدنام داغ قراردیا۔ حریت قائدین نے کہا کہ سانحہ گائو کدل اور کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر تلخ واقعات کی یادیں کشمیریوں کے دل و دماغ میں آج بھی تازہ ہیں۔

انہوں نے سانحہ گائو کدل کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے مقروض ہیں جنہوں نے ایک مقدس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ حریت رہنمائوں نے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

حریت قیادت نے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی جملہ تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ گا ئوکدل کے قتل عام میں ملوث بھارتی قابض فورسز کے اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں تاکہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام ، جبری گرفتاریوں گھروں اور املاک پر قبضے، نوکریوں سے جبری برطرفی اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی مودی حکومت کی کوششوں کو بند کرایاجاسکے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کا دورہ چین، صوبوں کو سرمایہ کاری منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت

?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف کے آئندہ دورہ چین کی

ہمارے اوپر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش ہوئی:صیہونی فوج

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے اوپر لبنان

عراق کا دہشت گردوں کے لیے سخت ہوشدار 

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عراقی مسلح فوج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول

اقوام متحدہ کا پاکستان میں جبری شادیوں اور مذہب تبدیلی پراظہارِ تشویش

?️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے

صیہونیوں کے ہاتھوں زیر تعمیر مسجد شہید

?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:بدھ کی صبح صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے جنوب

افغانستان میں ہسپتال پر راکٹ حملہ، بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات

?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان سے یکم مئی کے بعد امریکی افواج کے انخلا

فلسطین کی تاریخی یادگاروں پر صیہونیوں بری نظر

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی تنظیمیں 1948 کے علاقے میں عکا کے قرب

بائیڈن کو کورونا نہیں ڈیمنشیا ہے: ٹرمپ

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  ہفتے کے روز ہی امریکہ کے 79 سالہ صدر جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے