?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی ’یوم سیاہ “ اور ہرتال کی کال پر آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف جموں وکشمیر میں اپنی فوجیں اتارکر علاقے پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا۔ یوم سیاہ کے موقع پر پوری دنیا میں کشمیری احتجاجی مارچز ، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کر رہے ہیں۔
نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے اپنے پیغامات میں کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اسکے خلاف اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر صدر پاکستان آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر رہنماؤں نے یوم سیاہ کے موقع کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئےعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے دباؤ ڈالے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے یوم سیاہ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے ، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضے کے لیے فوج کشی کی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی غیر قانونی طور پر زیرِ تسلط جموں و کشمیرکے عوام بھارتی افواج کے وحشیانہ جبر کو برداشت کر رہے ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہاکہ گزشتہ برسوں میں بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کے سب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سے ایک میں بدل دیا ہے، اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ کشمیریوں کی اصل قیادت پابند سلاسل ہے اور مقامی میڈیا کو بڑے پیمانے پر سنسر کیا جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک کھڑا رہے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 77 سال قبل آج کے دن بھارت نے سری نگر پر اپنی افواج اتاریں اور جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا، کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی مسلسل جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، بلاشبہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہاکہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، خطے میں پائیدار امن کےلئے مسلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے، پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے،عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کےلئےاپنا کردار ادا کرے.
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، ان کا حق خودارادیت، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے، ایک انسانی حق ہے جسے کسی بھی ظلم و جبر سے چھینا نہیں جا سکتا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کشمیریوں کے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس پر کسی قسم کی سودی بازی قبول نہ کریں گے ،پی ٹی آئی حکومت کے دوران کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کے معاملات کی وضاحت کی جائے، انہوں نے کہاکہ نوازشریف بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں پہلے وہ افغانستان سے تعلقات بہتر کرنے کی بات کیوں نہیں کرتے۔


مشہور خبریں۔
کیا غزہ جنگ کے سلسلہ میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلاف ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع میں امریکہ اور اسرائیل کے
نومبر
قیدیوں کا ریکارڈ قائم کرنے والا انسانی حقوق کا ٹھیکیدار ملک
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: فرانس میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس
اگست
کمال راشد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟
?️ 1 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان
نومبر
ایم کیوایم مہنگائی کیخلاف منی بجٹ کیلئے اپنی ترامیم جمع کروائے گی
?️ 5 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم کے مرکزی رہنماء خالد
جنوری
کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے متعلق ان کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 8 فروری 2021سکردو(سچ خبریں) علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارپ نے کے ٹو سرچ
فروری
پی آئی اے پائلٹ نے دوران پرواز ایران کے اسرائیل پر فائر کئے میزائلوں کی ویڈیو بنالی، ترجمان پی آئی اے کی ویڈیو بنانے کی تصدیق
?️ 17 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز ایران
جون
ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے
?️ 2 فروری 2021ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے اسلام
فروری
مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا
?️ 19 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے
مئی