?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جماعت اسلامی نے نام نہاد اسمبلی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ تنظیم کے نام پر ایک نام نہاد پینل جو کچھ بھی کررہاہے ،وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کہنے پر کررہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر نے 2019میں تنظیم پر پابندی لگنے کے بعد پہلی بار ایک بیان جاری کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تاریخ کے اس نازک موڑ پر کشمیریوں کی مسلم شناخت اورسیاسی حقوق چھیننے کے بی جے پی اورآرایس ایس کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔
بیان میں نام نہاد پینل کے جھانسے میں نہ آنے پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کومبارکباددیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ یہ پینل بی جے پی اورآرایس ایس نے ریاست میں اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لئے تشکیل دیا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ پینل کے دھونس ، دبائو اورلالچ سمیت ہرطرح کے ہتھکنڈے ناکام ہونے کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ ریاست میں کم از کم 50ایسے انتخابی حلقے ہیں جہاں جماعت اسلامی کا اچھا خاصا اثرونفوذ ہے لیکن پوری ریاست میں محض 9افراد انتخابات میں امیدوار بننے پر آمادہ ہوئے جن میں سے صرف ایک شخص جماعت کا باضابطہ رکن تھا۔
بیان میں واضح کیاگیاہے کہ جماعت اسلامی پر اس وقت پابندی عائد ہے اوراس کے نام پر کوئی بھی عمل کرنے سے گریز کیاجائے۔بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اس بات پر غورکریں کہ وہ کونسی خفیہ قوتیں ہیں جنہوں نے نام نہاد پینل اورانجینئر رشید جیسے سیاسی شعبدہ بازوں کی نامزدگی کو نہ صرف آسان بنایا بلکہ دن رات اخبارات اور ٹی وی چینلز پر ان کی تشہیر کے لئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ بیان میں عوام پر زوردیاگیا کہ وہ اس نازک مرحلے پر کسی ملت فروش کی مددکرکے اپنے پائوں پر کلہاڑی نہ ماریں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کا زوال قریب
?️ 3 جون 2022حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس الموسوی کی بہن
جون
صیہونی حکومت کو آنے والے سال میں درپیش 6 بڑے خطرے
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: صہیونی کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے چھ سنگین چیلنجوں
ستمبر
عین الاسداڈا ایک بار پھر راکٹ حملوں کا شکار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:عراق میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو ایک بار
جون
وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کیلئے پالیسی تیار کرلی
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کے لیے
مارچ
اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ کو تباہ نہیں کر سکے گا
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
اکتوبر
وفاقی حکومت جنوبی پنجاب میں تعاون کیلئے پرعزم ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 7 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی
ستمبر
یمن ایران کے ساتھ ہے : یمن کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: یمن کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے واضح کیا کہ
جون
عراق کا روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان، امریکا نے شدید دھمکی دے دی
?️ 17 مئی 2021بغداد (سچ خبریں) خطے میں دہشت گردی اور ناامنی پھیلانے والے امریکا نے
مئی