تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ناگزیر ہے :کل جماعتی حریت کانفرنس

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کو 23مارچ 1940کی تاریخی قرارداد سے تحریک ملتی ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان انتہائی ناگزیر ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ملک کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی اور کشمیری مضبوط مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ تاریخ میں اس لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن 1940میں لاہور میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کو 23مارچ 1940کی تاریخی قرارداد سے تحریک ملتی ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان انتہائی ناگزیر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور پاکستان جموں و کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا حقیقی محسن اور سفیر ہے اور اس کی غیر متزلزل حمایت ہمیشہ کشمیریوںکے لیے حوصلہ افزائی کا باعث رہی ہے۔ حریت ترجمان نے کشمیر کاز کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی کانگریس نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دیا

🗓️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: سی این این نے اطلاع دی ہے کہ امریکی سینیٹ میں

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اسکول سے 200 شہریوں کو اغوا کیا

🗓️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسیر اور رہائی پانے والوں کے امور کے سربراہ قدورا

لی پین کی روس کی توانائی پر پابندی کی مخالفت

🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  فرانس کی صدارتی امیدوار میرین لی پین نے منگل کو

پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، امریکی قونصل جنرل

🗓️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے کہا ہے

ہنٹر بائیڈن کے لیے عام معافی؛ امریکہ میں عدالتی بدعنوانی کی ایک قدیمی روایت

🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو اپنے صدارتی اختیارات

عراق کے وزیراعظم کا 12 سال بعد دورہ شام

🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAA نے اعلان کیا کہ

قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کا انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین کا ایوان میں زبردست احتجاج

🗓️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر 

روس کے ساتھ تجارت کے لیے متحدہ عرب امارات پر مغربی دباؤ

🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے