تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان

?️

سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا دن منایا جا رہا ہے، کشمیری اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت سے متعلق عالمی ادارے کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔

آج اقوام متحدہ کے قیام کے 80 برس پورے ہونے پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت جموں وکشمیرسے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ 7دہائیوں سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہونے کے باوجود تنازعہ کشمیر آج بھی حل طلب ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے حق کی توثیق کرتی ہیں اور اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے۔ کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر جمہوری، غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات مقبوضہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا انحصار تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پر ہے ، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت سے مسلسل محرومی اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔بھارتی فورسز نے 1947 سے اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارت کے تسلط سے آزادی کے مطالبے کی پاداش میں شہید کیا ہے۔

دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں بھارت کی جانب سے کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیرکو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔

مشہور خبریں۔

یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

?️ 10 جولائی 2025نیویارک: (سچ خبریں) یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند

کیا روس جوہری تجربہ کر رہا ہے؟

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا

عبرانی میڈیا: کیا وزارت خزانہ میں غزہ پر قبضے کے اخراجات کے بارے میں سموٹریچ کو بتانے والا کوئی نہیں ہے؟

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اقتصادی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اسرائیلی

اسرائیل پر حملوں کے باوجود امریکہ یمن کے ساتھ جنگ بندی پر قائم:امریکی عہدیدار

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ اور یمن جنگ

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائیگا،حریت کانفرنس

?️ 24 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو چین کا نیا خط اور جاپان کی حقیقت کو مسخ کرنے پر تنقید

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ

برطانوی پولیس کی 70 سال بعد معافی

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کے خاندان سے معافی مانگ

ٹرمپ کو خواب میں بھی نوبل انعام نہیں مل سکے گا:روس

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری مدودوف نے ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے