?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کے جائز سیاسی مطالبے کو دبانے کے لیے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شمالی کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہدا ء کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جسے وہ کبھی جیت نہیں سکتا کیونکہ کشمیری ہر قیمت پر اس کے تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اوربھارت کومجبورکرے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔
سرینگر میں جاری ایک بیان میں شمالی کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہدا ء کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
دریں اثناء جموں وکشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ نے بھارتی فوج کی تازہ ریاستی دہشت گردی اور پونچھ اورراجوری اضلاع کے حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپوں اورمکینوں کو ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی ترجمان عمر مغل نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموںو کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی دبانہیںسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج خطہ پیر پنجال میں ایک بار پھر 1965کی طرح کشمیریوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک بھارت کا آخری فوجی بھی ہماری سرزمین سے نکل نہیں جاتا، ہم ہرمحاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
ہریس کی نظر میں ٹرمپ کیسے انسان ہیں؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی امیدوار کملا ہریس نے اپنے انتخابی حریف ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
سعودی عرب کو صلح کے لیے اپنی سنجیدگی ثابت کرنا ہوگی
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
مارچ
صہیونیوں کے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے نتائج پر شباک کے سربراہ کا اظہار تشویش
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: شباک کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ کل
اپریل
اردن کے بادشاہ نے فلسطین کے بارے میں دنیا سے کہا کہا؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس
ستمبر
بیالیس بین الاقوامی تنظیموں کا بن سلمان کو سزا دینے کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:بیالیس بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی صحافی کے قتل میں ملوث
مارچ
حزب اللہ کے قائدانہ ڈھانچے میں تمام اسامی پُر
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے
اکتوبر
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ
?️ 22 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے
جون
اسرائیلیوں کی اکثریت غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں تازہ ترین سروے کے مطابق زیادہ تر
جون