بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے ہر وحشیانہ حربہ استعمال کر رہا ہے، حریت رہنما

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے ہر وحشیانہ حربہ استعمال کر رہا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد شفیع لون، فریدہ بہن جی ، یاسمین راجہ، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، عبدالصمد انقلابی، محمد عاقب اور اسرار احمد نے سری نگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر کشمیری خوف و دہشت کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے کالے قوانین، ظالمانہ پالیسیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں تیزی آئی ہے اور مودی حکومت نے علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کا حق قطعی طو ر پر سلب کر لیا ہے۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا کا سب سے بڑا نام جمہوری ملک کشمیریوں کے جمہوری حقوق پاﺅں تلے روند رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ عوامی تحریکوں کو جبر و ستم سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے دی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے کہا کہ مودی حکومت اختلاف رائے کا حق سلب کر کے کشمیریوں کی آزادی کی آواز ہرگز دبا نہیں سکتی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کشمیریوںکو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

دریں اثنا پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمدغزالی نے مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جو ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں نے کبھی بھی غیر قانونی بھارتی تسلط کو قبول نہیں کیا ہے اوروہ شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5فرور ی کو”یوم یکجہتی کشمیر“حسب روایت بھر پور جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان نیتن یاہو کے الیکشن ہارنے سے پریشان ہیں:صہیونی چینل

🗓️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:تل ابیب اور ریاض کے مابین تعلقات کے منظر عام پر

مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو  کو درپیش چیلنجز؛ بی بی کی اقتدار بچانے کی کوششیں  

🗓️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو جو حریدی یہودیوں کی فوجی خدمات سے متعلق

پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کر دیا گیا

🗓️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی جاری کر

مغربی ممالک کے آزادی بیان کے دعوؤں کی حقیقت عیاں

🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ، فرانس، آئرلینڈ اور آسٹریلیا میں طلباء نے غزہ کی

جولانی حکومت کے خلاف امریکہ کی پابندیوں میں ڈھیل

🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان

ہم نے یوکرین کی انٹیلی جنس مدد کی ہے:امریکہ

🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرین کو روس

عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت

🗓️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق

وزیر داخلہ کا اہم بیان، عمران خان مدت پوری کریں گے

🗓️ 10 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے