سچ خبریں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا ایک اور گھناؤنا اقدام سامنے آیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق غیر کشمیری ہندوؤں کو صرف 2200 ماہانہ کی معمولی قسط پر مجموعی طور پر 336 فلیٹ دیے جانے کا منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کتنی خواتین لاپتہ ہوتی ہیں؟
کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق 336 میں سے 200 فلیٹس غیر کشمیری ہندوؤں کے حوالے کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی فلیٹس رواں سال اکتوبر تک بھارتی شہریوں کو دیے جائیں گے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے قابض انتظامیہ کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں غیر کشمیری ہندوؤں کو بسانا مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آبادکاری کا منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا سے چلے جانے والے کشمیری بھی بھارت کے نشانے پر
اس حوالے سے صدر پاکستان عارف علوی بھی ایک بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اسرائیل سے سیکھا۔