?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابقکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوںکا حصہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب بھارت کو ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر کے الزامات پاکستان پر دھرتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔
ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس منافقت ، جھوٹ ، دھوکہ دہی کی ایک بھیانک تاریخ رکھتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک منتازعہ خطہ ہے۔ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اورانکی یہ جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔
ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط: سیاسی انتقام، گرفتاریوں کی مذمت
?️ 14 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد
مئی
تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان۔ تفصیلات
مئی
صحافی اطہر متین کے قتل پر وزیر اعظم کا شدید ردعمل
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین
فروری
ٹرمپ کا نیٹو کے ساتھ دھوکہ؛اماراتی اخبار کا انکشاف
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:اماراتی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے
اکتوبر
عراق ڈالر کے بحران کی اصل وجہ خود امریکہ ہے:عراقی سیاستدان
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ
فروری
صیہونی آبادکاروں میں خوف و ہراس کی لہر
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ: ’عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں‘
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ
فروری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی نئی سازش، حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اہم اپیل کردی
?️ 17 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عوام
جولائی