?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
میڈیا کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین جیسی سرکردہ شخصیات نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں دفعہ 370اور 35-Aکو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مظالم کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا فوری حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسئلہ کشمیرکے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی رکارٹوں کو دورکرکے دانشمندی کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے تنازعہ کشمیرسے متاثرہ پونے دو ارب لوگوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی اور سیاسی روابط کے ذریعے دشمنی کو کم کرنے اور خیر سگالی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سول سوسائٹی کے نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی اپیل کو محض مشورے کے طور پر نہیں بلکہ کشمیر کے مظلوم عوام کی امنگوں کی نمائندگی کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔امن اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ان کا مطالبہ نہ صرف کشمیری عوام بلکہ جنوبی ایشیائی خطے کے کروڑوں لوگوں کی بھی خواہش ہے۔بیان میں پائیدار امن و استحکام کے حصول اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت، تعاون پختہ عزم کی ضرورت پر زور دیاگیاہے۔


مشہور خبریں۔
حماس نے ایک بار پھر سعودی عرب میں بلا جواز قید اپنے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کردیا
?️ 17 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک بار
اپریل
الجزائر کی طرف سے فلسطینی قوم کی مکمل حمایت
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے الجزائر کے صدر عبدالماجد
اکتوبر
ملک کے مختلف شہروں میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسرائيلی حملوں کے خلاف فلسطین سے اظہار یکجہتی
مئی
صہیونی نصراللہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
?️ 14 جولائی 2023صہیونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے تھنک ٹینکس کے بند دروازوں کے
جولائی
اسرائیل پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اہلکار نے کہا کہ
نومبر
عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم نواز
?️ 27 جنوری 2021عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم
جنوری
بکری اپنی خیر کب تک منائے گی
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی شیعہ رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں میں سے ایک ترکی العطابی،
جولائی
پاکستانی مظاہرین نے چین کے ساتھ تجارتی راستہ کیا بند
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر احتجاج، جو کہ خطے
جنوری