?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس کے کائونٹر انٹیلی جنس یونٹ(سی آئی کے) نے نام نہاد دہشت گرد نیٹ ورکس کے ساتھ روابط کے الزام پر سوشل میڈیا صارفین کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی کے اہلکاروں نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے” کے تحت مقدمات درج کر کے سرینگر، بارہمولہ، اسلام آباد اور دیگر اضلاع میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے، کم از کم سات افراد کو گرفتارکرلیااور کئی ڈیجیٹل آلات کو ضبط کیا۔
سی آئی کے نے دعویٰ کیا کہ ان افراد نے غلط معلومات پھیلانے اور نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے کے لئے سماجی کارکنوں کا روپ دھار لیا ہے جس کے لئے یہ سوشل میڈیا، انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پلیٹ فارمز استعمال کررہے ہیں۔
گرفتار نوجوانوں کے لواحقین نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں یو اے پی اے کا غلط استعمال کر کے ہر اختلافی آوازخاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور انصاف کی بات کرنے والوں کودبانے کی کوشش کررہی ہیں۔
انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا کہ اس طرح کے چھاپے لوگوں کو ہراساں کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں جن کا مقصد سول سوسائٹی کے کام کو جرم قراردیناہے۔سی آئی کے نے آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں کاعندیہ دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد آن لائن اظہاررائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلے سے سکڑتی ہوئی شہری آزادیوں کومزید دبانا ہے۔


مشہور خبریں۔
آنے والے مہینوں میں بجلی کی کٹوتی کا امکان:فرانسیسی وزیر اعظم
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:فرانس کے وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ان کے ملک
ستمبر
افغان معاملہ پر ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: معید یوسف
?️ 6 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ
اگست
ہندوستان اچانک روسی خام تیل کی درآمد کو کیوں نہیں روک سکتا؟
?️ 20 اکتوبر 2025ہندوستان اچانک روسی خام تیل کی درآمد کو کیوں نہیں روک سکتا؟
اکتوبر
بیان نہیں کرسکتی وزیراعلی بھاٹی گیٹ واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں۔ عظمی بخاری
?️ 30 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
جنوری
اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
اگست
غزہ میں غذائی بحران کی شدت، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے غزہ میں قحط کی بڑھتی ہوئی صورتحال
دسمبر
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کی 5
نومبر
جولانی حکومت کے وفد کا پہلا غیر ملکی دورہ
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کا ایک سرکاری وفد سعودی عرب کے دورے پر
جنوری