🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوج بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور نہ صرف عام کشمیریوں کونشانہ بنارہی ہے بلکہ کشمیر پولیس پر بھی حملے کررہی ہے۔
میڈیا کے مطابق چند روز قبل بھارتی فوج نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور پولیس افسران اور اہلکاروں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جو ضلع میں فوجی مظالم کے ایک مقدمے کی تفتیش کر رہے تھے۔پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوج کی ایک ٹیم29اور30 مئی کی درمیانی رات کو کپواڑہ تھانے میں گھس گئی، پولیس اہلکاروں کو وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا اور ایک پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔
اس واقعے سے بھارت کی ہندوتوا سامراجیت کا پردہ فاش گیا۔ پولیس کے کم از کم چار اہلکارفوجی حملے کے دوران شدید زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو جن کی شناخت رئیس خان، امتیاز ملک، سلیم مشتاق اور ظہور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، بعدمیں علاج کے لیے سرینگر کے صورہ اسپتال منقتل کیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کی ایک ٹیم نے ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں بٹ پورہ کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی کے گھر کی تلاشی لی اورجواب میں علاقے میں موجود بھارتی فوج کے یونٹ نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے گروپوں اور سیاسی رہنما ئوں نے بڑے پیمانے پر بھارتی فوج کی کارروائی کی مذمت کی ۔ انہوں نے بھارتی جارحیت سے پولیس فورس کے بھی غیر محفوظ ہونے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کرانے اور قصورواروں کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
پہلے ڈرامے کے لیے گھر اور والدہ کے زیور تک ’گروی‘ رکھے، کاشف محمود
🗓️ 6 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار کاشف محمود نے انکشاف کیا ہے
دسمبر
بحرینی عوام کے آل خیلفہ اور صیہونیوں کے خلاف مظاہرے
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:بحرینی عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے
اپریل
اسرائیل کے خلاف امریکی ماہرین تعلیم کی بغاوت کے اسباب، محرکات اور نتائج
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی جانب سے امریکہ میں طلبہ کی بہت بڑی
مئی
تائیوان کے فوجی بجٹ میں اضافہ
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان نے جمعرات کو چین کے ساتھ کشیدگی میں
اگست
وزیر اعظم آج قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے لیے
جون
بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
جولائی
سابق برطانوی وزیر اعظم کا چین کے خلاف اقتصادی نیٹو بنانے کا مطالبہ
🗓️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سابق برطانوی وزیر اعظم نے تائیوان کے اپنے اشتعال انگیز دورے
مئی
پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کا افغانستان ادویات بھجوانے کا فیصلہ
🗓️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے انسانی ہمدردی کی
دسمبر