بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جولائی میں 7کشمیریوں کو شہید کیا

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی ن میں 7کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے5کشمیریوں کوتلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی 144کارروائیوں ا ور گھروں پر چھاپوں کے دوران 49کشمیریوں کو گرفتار کیاجن میں بیشتر سیاسی کارکن اورنوجوان شامل تھے ۔ ان میں سے کئی نظربندوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں مختلف جیلوں میں نظربند کردیاگیا۔

اس عرصے کے دوران بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 51کشمیری زخمی ہوئے۔ اس دوران بھارتی قابض انتظامیہ نے 22 کشمیریوں کی املاک بشمول رہائشی مکانات، دکانیں اور زرعی اراضی ضبط کر لیں۔ یہ غیر قانونی ضبطگیاں بی جے پی کی بھارتی حکومت کی کشمیریوں کے معاشی طور پر استحصال اور ان کے سیاسی موقف اور جذبہ حریت کو کمزور کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، محمد ایاز اکبر،پیر سیف اللہ ، معراج الدین کلوال ، فاروق احمد ڈار، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی، امیر حمزہ، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر حمید فیاض، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، نور محمد فیاض، عبدالاحد پرہ، فردوس احمد شاہ، اسد اللہ پرے، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ ، سید شاہد یوسف ، رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، ظفر اکبر بٹ، عمر عادل ڈار، فیاض حسین جعفری، محمد یاسین بٹ، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز، عرفان مجید اوردیگر سمیت تین ہزار سے زائد حریت رہنمائ، کارکن، کشمیری نوجوان ، طلباء ، علمائے کرام اور صحافی بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوںمیں قید ہیں ۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے قابل نہیں:صیہونی سکیورٹی ذرائع

?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صیہونی ماہر نے صیہونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا

برکس کرنسیوں کے بارے میں ٹرمپ کے خدشات پر کریملن کا ردعمل

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: کریملن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل ظاہر

نیتن یاہو اسرائیل کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہے ہیں: یائر گولان

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ڈیموکریٹک پارٹی

فرانسیسیوں کا یوکرین میں کیا حشر ہوگا؟

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور اس

عراقی انتخابات علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی کشمکش کی نظر میں

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات، جو 10 اکتوبر کو منعقد

سپریم کورٹ: انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری

?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کی تحقیقات کے

 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے

?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے

ہمارے عوام کے خلاف دشمن کے پروگنڈے کارگر نہیں ہوئے:ایرانی حکومت کے ترجمان

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا منگل کو آن لائن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے