?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران جنوری 1989سے اب تک 930کشمیری بچوں کو شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے ”جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن ”کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 37 سالوں میں بھارتی فورسز نے 96ہزار449کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 930بچے بھی شامل ہیں۔
اس دوران 107,982بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010سے اب تک بھارتی فورسز کی گولیوں، پیلٹوں اور آنسو گیس کے گولوں سے ہزاروں بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں فوجی قبضے میں پروان چڑھنے والے کشمیری بچوں پرپڑنے والے شدید نفسیاتی اثرات اور جسمانی نقصانات کو اجاگر کیاگیا ہے۔ متعدد کمسن بچوں کو جعلی مقابلوںمیں ، دوران حراست یا محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا ہے جبکہ کئی کو کالے قوانین کے تحت غیر قانونی نظربندی کا سامنا ہے۔
دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم، یورپی یونین اور بچوں کے حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کشمیری بچوں کو بھارتی جارحیت سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے بچوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔
مشہور خبریں۔
جرمنی وزیر اعظم یورپ اور روس کے درمیان محاذ آرائی میں اضافے کےحامی
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: جرمنی کے وزیر اعظم اولاف شولٹز نے جس کے ملک
اگست
صہیونی فوجی جنک کی تیاریوں میں مصروف
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج منگل کی صبح خبر دی
جون
چین کے خلاف امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ بیان
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: جاپان کی وزارت دفاع نے اتوار کو اپنی ویب
اکتوبر
اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 22 مئی 2022اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع
مئی
یمن میں عظیم مظاہرے کا اعلان
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام نے
مئی
جماعت اسلامی قومی اسمبلی کے 236 حلقوں پر انتخابات میں حصہ لے گی، قیصر شریف
?️ 9 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے
جنوری
فرانس میں اسلام دشمنی کے خلاف مظاہرہ
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:فرانسیسی شہریوں نےاس ملک میں اسلام دشمنی میں اضافے کے خلاف
فروری
بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن کروائیں: وزیر اعلی سندھ
?️ 15 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی سمیت ملک بھر میں انسداد خسرہ اور روبیلا
نومبر