سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نےکہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر پرپاکستان کا ہر فورم پر ساتھ دینگے۔
عالمی میڈیا کے مطابق صدر الہام علیئوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی سرزمینوں پر آرمینیا کا قبضہ ہونے کی وجہ سے آج تک پاکستان نے آرمینیا کیساتھ سفارتی تعلقات نہیں بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور گھناؤنا قدم؟
انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پرپاکستان کا دنیا کے ہر فورم پر ساتھ دینگے، آذربائیجانی صدر الہام علیئوف نے پاکستان کے ساتھ اپنےدوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، دفاعی، فوجی اور دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: دنیا سے چلے جانے والے کشمیری بھی بھارت کے نشانے پر
صدر الہام علیئوف نے پاکستان کا ہرمشکل اور کٹھن وقت میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے باہمی تعلقات سے تینوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔