?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے کے خلاف جمعرات (7مارچ)کو مکمل ہڑتال کریں۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ہڑتال کا مقصد بھارت کی ہندوتوا حکومت کے کشمیر دشمن ایجنڈے کو مسترد کرنا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن کو فروغ دینے کے لئے تنازعہ کشمیر کے حل پر زوردیا۔ ہڑتال کا مقصد بھارت کے غیر قانونی قبضے اورکشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کے خلاف احتجاج کرنا اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کے مطالبے کو دہرانا ہے۔ اس کے علاوہ ہڑتال کا مقصدبھارت کے مسلسل مظالم، غیر قانونی نظربندیوں، دفعہ370اور 35Aسمیت کشمیریوں کے سیاسی حقوق کو دبانے، کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی اور املاک کی ضبطی کے خلاف احتجاج درج کرانا بھی ہے۔
حریت ترجمان نے مقبوضہ علاقے کے عوام پر زوردیا کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنا ئیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی حقیقی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے جہاں بی جے پی کے دور حکومت میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرہ لا حق ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دریں اثناء سرینگر سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوںمیں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں مودی کے دورے کے موقع پر علاقے میں ہڑتال کال کی حمایت کی گئی ہے۔ پوسٹروں میں مودی کو مسلمانوں کے خلاف تشدد کا ذمہ دار قراردیاگیا ہے جو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نسل کشی کی مہم چلا رہے ہیں۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ مودی کشمیر کی مسلم شناخت کو مٹانا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پنجاب میں کورونا کا قہر جاری، مزید 62 اموات
?️ 8 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں کورونا کا قہر جاری ہے محکمہ صحت پنجاب
اپریل
دنیا کا جوہری مستقبل، موت یا زندگی کی طرف
?️ 10 اگست 2025دنیا کا جوہری مستقبل موت یا زندگی کی طرف ایک ایسا جہان،
اگست
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی شہریوں نے مارچ کے آخر میں انتخابات کی وجہ سے
اپریل
کیا ایران اور حزب اللہ نے امریکہ کو ڈیڈ لائن دی ہے؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: رائے الیوم اخبار کے ایڈیڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ
نومبر
دنیا اسرائیل کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتی ہے؛ عبرانی اخبار کا اعتراف
?️ 13 جون 2026سچ خبریں:ایک عبرانی زبان کے اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا
جون
برطانوی اپوزیشن کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کی درخواست
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:اپوزیشن لیبر پارٹی کے رہنما نے سابق وزیر اعظم بورس جانسن
جون
سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں یمنی بچے زندہ دفن
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف سعودی امریکی جارحیت کے ریکارڈ میں ایک
دسمبر
گائیڈڈ میزائل نے میرے والد کے سیل فون کو ٹریک کیا : عبدالسلام ہنیہ
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے ایک نیا نظریہ
اگست