🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے کے خلاف جمعرات (7مارچ)کو مکمل ہڑتال کریں۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ہڑتال کا مقصد بھارت کی ہندوتوا حکومت کے کشمیر دشمن ایجنڈے کو مسترد کرنا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن کو فروغ دینے کے لئے تنازعہ کشمیر کے حل پر زوردیا۔ ہڑتال کا مقصد بھارت کے غیر قانونی قبضے اورکشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کے خلاف احتجاج کرنا اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کے مطالبے کو دہرانا ہے۔ اس کے علاوہ ہڑتال کا مقصدبھارت کے مسلسل مظالم، غیر قانونی نظربندیوں، دفعہ370اور 35Aسمیت کشمیریوں کے سیاسی حقوق کو دبانے، کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی اور املاک کی ضبطی کے خلاف احتجاج درج کرانا بھی ہے۔
حریت ترجمان نے مقبوضہ علاقے کے عوام پر زوردیا کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنا ئیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی حقیقی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے جہاں بی جے پی کے دور حکومت میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرہ لا حق ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دریں اثناء سرینگر سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوںمیں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں مودی کے دورے کے موقع پر علاقے میں ہڑتال کال کی حمایت کی گئی ہے۔ پوسٹروں میں مودی کو مسلمانوں کے خلاف تشدد کا ذمہ دار قراردیاگیا ہے جو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نسل کشی کی مہم چلا رہے ہیں۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ مودی کشمیر کی مسلم شناخت کو مٹانا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا چین نیا عالمی نظم تشکیل دے سکتا ہے؟
🗓️ 18 جون 2021سچ خبریں:چین اور امریکہ کے مقابلہ کے کچھ پہلو فطری طور پر
جون
یونان کشتی حادثہ: عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
🗓️ 19 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات
دسمبر
غزہ کی امداد پر ڈاکہ ڈالنے پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو
نومبر
پلوامہ آپریشن ایک جعلی آپریشن تھا: معید یوسف
🗓️ 17 جنوری 2021پلوامہ آپریشن ایک جعلی آپریشن تھا: معید یوسف اسلام آباد (سچ خبریں)
جنوری
عید الاضحیٰ پر عوام کیلئے بڑا ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی اعلان
🗓️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف عیدالاضحیٰ پر عوام کو بڑا
جون
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی
🗓️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ اسٹاف
مارچ
سعودی عرب نے ایک بار پھر شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خیرمقدم کیا
🗓️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں
مئی
ٹرمپ کے عدالتی فیصلے پر امریکی صدر کا شدید ردعمل
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف
جولائی