?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کیلئے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے حریت تنظیموں کے خلاف جابرانہ اقدامات اور ان پر غیر قانونی پابندی کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آزادی پسند تنظیموں پر پابندی لگانے یا آزادی پسند رہنماؤں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے سے حریت رہنمائوں اور تنظیموں کو کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے غیر قانونی طور پر نظربند حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ کی سربراہی میں قائم مسلم لیگ پر پابندی کوکشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کی ایک اور مضحکہ خیز کارروائی قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اس سے قبل حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی جماعت ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جیل میں نظربند حریت محمد یاسین ملک کی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ،غیر قانونی طورپر نظر بند آسیہ اندرابی کی دختران ملت اور جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی کر چکی ہے جبکہ رواں سال بی جے پی حکومت نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی تحریک کی قیادت کرنے پر سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ آفس کی عمارت کو بھی ضبط کرلیاتھا۔
حریت ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں نے بارہا اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کیا ہے اوروہ اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کرر ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ درجنوں سیاسی نظربندجیلوں میں یا گھر میں نظر بندی کے دوران شہید ہوئے جن میںبابائے حریت سید علی گیلانی، محمد اشرف صحرائی، الطاف احمد شاہ، غلام محمد شاہ، علی محمد آہنگر، مشتاق احمد بٹ اور دیگر شامل ہیں۔انہوںنے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کا نوٹس لیں اور انکی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ غیرقانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں میں حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، معراج الدین کلوال، ڈاکٹر حمید فیاض، مشتاق الاسلام، بشیر احمد عرفانی، بلال صدیقی، عمر عادل ڈار، ڈاکٹر شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، امیر حمزہ، محمد یوسف فلاحی، شبیر احمد ڈار، فردوس احمد شاہ، جہانگیر غنی بٹ، سلیم ننھاجی، سجاد گل، محمد یاسین بٹ، شمس الدین رحمانی، مولانا سرجان برکاتی اور نور محمد فیاض شامل ہیں۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ، یورپی یونین، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کریں۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائیوں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ، جموں و کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں وکشمیر ایمپلائز موومنٹ نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں مودی حکومت کی طرف سے کشمیر مسلم لیگ پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت آزادی پسند تنظیموں پر پابندی لگا کر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی ۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک میں مودی حکومت کی طرف سے مسلم لیگ جموں وکشمیر پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے کشمیریوں کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اسے بھارت پر واضح کرنا چاہیے کہ فوجی طاقت کے ذریعے نظریات پر پابندی نہیں عائد کی جاسکتی ہے ۔


مشہور خبریں۔
احمد الحربی کہاں ہیں؟ ؛سعودی حزب اختلاف کا سوال
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی اپوزیشن کو سعودی نقاد احمد عبد اللہ الحربی کے بارے
اپریل
فواد چوہدری کا وزراء کو ایوارڈ کے معیار پر ناراضگی کا اظہار
?️ 12 فروری 2022اسلام آبا د(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزراء کو ایوارڈ
فروری
آئینی ترمیم کا معاملہ: سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل، قومی اسمبلی اجلاس بھی 7 بجے ہوگا
?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اب
اکتوبر
آنے والے دنوں میں وسیع سفارتی تبدیلیاں رونما ہوں گی : صنعاء
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں: صنعاء حکومت کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ آنے
اکتوبر
اللہ کرے میری شادی میری موت تک چلے، اشنا شاہ
?️ 15 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ نے ڈراموں میں عورت پر تشدد
دسمبر
اسرائیل غزہ کا ماڈل لبنان میں بھی دہرا سکتا ہے
?️ 15 اکتوبر 2025اسرائیل غزہ کا ماڈل لبنان میں بھی دہرا سکتا ہے لبنانی روزنامہ
اکتوبر
عراقی اہلسنت عالم دین اور عیسائی کمانڈر کا شہید سلیمانی کو خراج عقیدت
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کے ایک اہلسنت عالم دین کا کہنا ہے کہ جنرل
جنوری
امریکی سینیٹرز کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے اراکین نے روس کے خلاف نئی معاشی
اپریل