کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادی پسند تنظیموں پر پابندی کی مذمت

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دے جس کوعالمی ادارے کی متعلقہ قراردادوں میں تسلیم کیاگیا  ہے۔

میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت پسند تنظیموں پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے آزادی پسند تنظیموں کے خلاف سیاسی دہشت گردی قرار دیا۔

انہوں نے کولگام کے ایک سرکاری ٹیچر منظور احمد لاوے کی برطرفی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ برطرفیاں کشمیری عوام کے خلاف کالے قوانین کے استعمال کے ذریعے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آمرانہ اقدام کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے بھارت کی نوآبادیاتی پالیسی کا حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی مذموم مہم میں اس وقت سے تیزی آئی ہے جب بی جے پی کی حکومت نے 5اگست 2019کودفعہ370اور 35Aکو منسوخ کردیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک سینکڑوں کشمیریوں کو ملازمتوں سے برطرف کیا گیا ہے جبکہ غیر ریاستی باشندوںکے لیے نوکریوں کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کرنے کی دانستہ کوشش سول انتظامیہ میں کشمیریوں کے کردار کو کم کرنے کا ایک خطرناک منصوبہ ہے۔

انہوں نے اسے کشمیریوں کے خلاف ایک گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے ڈومیسائل قانون کی آڑ میں آباد کاری کی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ مقامی آبادی کی جگہ غیر ریاستی آبادکاروں کی نئی سوسائٹی قائم کی جا سکے۔ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام گزشتہ 76سال سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ہر قیمت پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

شہداء کا مشن ہماری مشعل راہ ہے:انصاراللہ کے سربراہ

🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنی تازہ تقریر میں

یورپی ممالک نے پی آئی اے سے مدد مانگی

🗓️ 23 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے

مزاحمتی محاذ ایران اور شہید قاسم سلیمانی جیسے شہداء کا مرہونِ منت ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

🗓️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے منبر

The Benefits of Running That Make You Healthier and Happier

🗓️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

کسی کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ وہ میرے بچوں کے باپ کے طور پر صحیح ہوگا یا نہیں، حاجرہ یامین

🗓️ 1 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ وہ کسی

ریاض میں لاوروف کی گفتگو کا مرکزی موضوع فلسطین

🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے پریس آفس TASS نے کل رات

عرب دنیا کی کمزوری نے صہیونیوں کو اپنے جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دی ہے : یمن

🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے تازہ ترین جرم کے جواب میں صبح

علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت، امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید کرتا ہوں، عمران خان

🗓️ 13 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے