کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر میں ایک کشتی حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق سری نگر کے مضافات نوگام گنڈ بل میں گزشتہ روز دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹنے سے چار بچوں سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ترجمان نے اس دلدوز حادثے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

ترجمان نے صاحب ثروت لوگوں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی بھر پور مدد کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کا کام ایک طویل عرصے سے جاری ہے جسکا تاحال مکمل نہ ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل نہ ہونے کی وجہ سے طلبا اور لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے دریا عبور کرنا پڑتا ہے اور اگر پل کی تعمیر بروقت مکمل کی گئی ہوتی تو اس المناک حادثے سے بچا جاسکتا تھا۔

دریں اثنا ء مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصراسلام نے کشی حادثے میں متعدد بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوںنے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما یاسمین راجہ نے بھی ایک بیان میں المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب قابض بھارتی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آیا۔

مشہور خبریں۔

حماس کی نظر میں ٹرمپ کی کیا اہمیت ہے؟ صیہونی اخبار

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کی

مقبوضہ علاقوں کے ویزے کے لیے یورپی سفارت خانوں کے سامنے بے مثال قطاریں

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے مقبوضہ علاقوں میں یورپی سفیروں میں

چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کا چینی سفارتخانے کا دورہ

?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور

چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی

?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

حکومت نے ایکسپورٹ فنانسنگ کو مرحلہ وار ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس

بن سلمان کا نامعلوم مستقبل

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:81 افراد کو اجتماعی پھانسی دینے کے سعودی حکومت کے نئے

جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ جعلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے