?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا واحد مقصد علاقے کا اسلامی تشخص اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسلامی اور تاریخ کشمیر کے لٹریچر کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے اوردکانوں سے کتابیں ضبط کرلی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوںکی شناخت مٹانے، ان کی تاریخ کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہندوتوا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ان کی زمینوں اور گھروں سمیت جائیدادوں سے بے دخل کرنے کی مہم جاری ہے جس کاواحد مقصد علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کئے گئے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں کیونکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد بھارتی حکومت نے معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنے مظالم میں اضافہ کیا ہے اور علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے اب تک لاکھوں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کردیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی خواہشات اور امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس دیرینہ تنازعے کے حل تک جنوبی ایشیا میںپائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ حریت ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں اور تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں مدد کریں۔


مشہور خبریں۔
جاپانی حکومت کی عوامی مقبولیت میں غیر معمولی
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:جاپانی حکومت کے تیسرے وزیر نے بھی مالی بدعنوانیوں کی وجہ
نومبر
جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کررہے ہیں، تحقیقاتی ایجنسی
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عوام
اگست
تل ابیب: ’’سکندر‘‘ کی رہائی کے بدلے ہم کسی کو رہا نہیں کریں گے
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ترجمان
مئی
5 ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر وفاق کے اخراجات انتہائی نچلی سطح پر رہنے کا انکشاف
?️ 17 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں
دسمبر
ٹرمپ ٹوما ہاکس کو یوکرین بھیجنے سے کیوں پیچھے ہٹ گئے؟
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے یوکرینی
اکتوبر
ملک میں کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر
اگست
افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی:صدرمملکت
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں امن
اکتوبر
وزیراعظم کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے: گورنر پنجاب
?️ 30 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم
جولائی