?️
جنیوا: (سچ خبریں) کشمیری نمائندہ شمیم شال نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کی طرف سے دنیا کے مختلف علاقوںمیں انسانی حقوق کی صورتحال پر دیے گئے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شمیم شال نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفترکے بیان پر اس کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور زیادتیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کنن پوشپورہ میں ایک کشمیری نوجوان عبدالرشید ڈار کی مسخ شدہ لاش اس کی جبری گمشدگی کے تقریبا 3ماہ بعد زرہامہ کے جنگلات سے برآمد ہوئی جو بھارتی فورسز کا ایک شرمناک اور سفاکانہ عمل ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ ان ہزاروں لوگوں میں شامل ہے جو گزشتہ 30 سال سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غائب ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عبدالرشید ڈار شاید پہلے لاپتہ شخص ہیں جن کی لاش ملی ہے، اور ان کے اہل خانہ خوش قسمت ہیں کہ وہ ان کی آخری رسومات ادا کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکام مقبوضہ علاقے میں تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی جبر و بربریت کا شکار ہونے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہم سب کا اخلاقی فریضہ ہے۔
شمیم شال نے کونسل سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری اور ماضی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے ایک انکوائری کمیشن بنائے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہائی کمشنر کی طرف سے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر دیے گئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ہائی کمشنر نے سال 2018اور 2019 میں کونسل کے سامنے دو رپورٹیں پیش کیں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی سفارش کی۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد اور بیجنگ کا سی پیک کو توسیع دینے کا عزم
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)
مارچ
ٹرمپ نے پھر کی میڈیا کی توہین،صحافی کو کہا احمق
?️ 29 نومبر 2025 ٹرمپ نے پھر کی میڈیا کی توہین،صحافی کو کہا احمق امریکی
نومبر
صیہونی ریاست سے فرار کا بڑھتا ہوا رجحان؛ تل ابیب بحران کا شکار
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا اور سماجی اداروں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے
مارچ
کیا غزہ جنگ بندی معاہدے میں فلسطینیوں کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں؟حماس کے اعلیٰ رہنما
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما عزت الرشق نے
جنوری
یمن بحران کا واحد حل دشمن کے مقابلے میں اتحاد ہے:انصاراللہ
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:یمنی کی عوامی تنظیم انصاراللہ کا کہنا ہے کہ یمن کے
اپریل
سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی شرط
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
دسمبر
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ پیچھے ہٹی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ قانون کے خلاف
جولائی
بھارت ظلم و تشدد،گرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کر سکتا ، حریت کانفرنس
?️ 9 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی
جون