?️
سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکتا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری اسکی غلامی سے آزادی حاصل کر لیں گے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں مودی حکومت کیطرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری وحشیانہ مظالم اور ناانصافیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا۔ انہوںنے کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ لوگوں کی گرفتاریاں اور دیگر مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کررکھا ہے ۔
انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، فاروق احمد ڈار،ایڈووکیٹ شاہد الاسلام، محمد رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، محمد یوسف فلاحی، امیر حمزہ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، بلال صدیقی، عبدالاحد پرہ، مولوی بشیر احمد عرفانی، مشتاق الاسلام، عمر عادل ڈار، عادل احمد زرگر، داو¿د زرگر، ظہور احمد بٹ، نور محمد فیاض، رفیق احمد شاہ، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ، فیاض حسین جعفری، شبیر احمد ڈار، فردوس احمد شاہ، جہانگیر غنی بٹ، سلیم ناناجی، سجاد حسین گل ، محمد یاسین بٹ، شمس الدین رحمانی، سرجان برکاتی اورمقبوضہ علاقے اور بھارت کی دیگر جیلوں میں غیر قانونی طور پررنظر بند دیگر کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیںطبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری جنگی جرائم کی تحقیقات کرائے تاکہ مجرم اہلکاروں کو سزا دی جا سکے۔
مشہور خبریں۔
یورپ آزادی کا گہوارہ ہے یا توہین؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:29 جولائی کو اور گزشتہ چند ہفتوں میں دوسری بار 37
جولائی
سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل
دسمبر
صدارتی انتخابات میں فرانسیسی عوام کی مشارکت میں کمی
?️ 11 اپریل 2022فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا کہ فرانسیسی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے
اپریل
عصر حجر سے صیہونیوں کیوں خوفزدہ ہوتے ہیں؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:جولائی 2006 سے جولائی 2023 تک خطے میں طاقت کے توازن
اگست
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد پر پیپلز پارٹی کی مخالفت
?️ 30 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی اہم اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی (پی
نومبر
فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے صیہونی درندگی کا شکار
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں اپنی
دسمبر
کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان
فروری
تنخواہ دار کو گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف دیا۔ عطا تارڑ
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
جون