?️
سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت عالمی برادری کے لئے ایک چیلنج ہے جہاں بھارتی فوجی،پیراملٹری فورسز اور پولیس کے اہلکار جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں جس کے خلاف دنیا اور امن پسند اقوام کو خاموش تماشائی بن کر نہیں رہنا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں مطالبہ کیاگیا کہ نہتے کشمیریوں اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے حواریوں کوجوابدہ بنایا جائے نیز بھارتی فوجیوں اور ان کی ایجنسیوں کے خلاف مقدمات چلائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی خطرناک سازش، کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق چھیننے کی تیاری جاری
دنیا بھر میں 21ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا گیا لیکن مقبوضہ جموں وکشمیرکے امن پسند لوگوں کے لیے امن ایک خواب ہے جو گزشتہ 76 سال سے بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے ظالمانہ قبضے اور قتل عام کا شکار ہیں ،بھارتی فوجی روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کے خلاف تشدد سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ عام کشمیری سخت فوجی محاصرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ بھارتی فورسز کی کاروائیاں مقبوضہ علاقے میں ہولوکاسٹ سے کم نہیں ہیں۔
رپورٹ میں دفعہ370اور اے35کی منسوخی نیز بی جے پی/آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایک بڑے حراستی کیمپ میں تبدیل کرنے پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت، نوجوانوں، خواتین ،صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں سمیت چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو مقبوضہ جموں وکشمیراور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی نظربندرکھا گیاہے۔
رپورٹ میں عالمی برادری کی توجہ نظر بند اور مظلوم کشمیریوں کو درپیش مشکلات کی طرف مبذول کرائی گئی جو عالمی برادری کی مدد کے منتظر ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں بھارت بدستور سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل یعنی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ان کے جرائم پر جوابدہ بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: عالمی برادری بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی دیکھے
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کشمیری سیاسی قیدیوں کی غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا قتل اور گرفتاریاں مقبوضہ جموں وکشمیرکی بدترین صورتحال کو ظاہر کرتی ہیں،انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور نفرت کی فضا پیدا کرنے کے مذموم ہتھکنڈوں سے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ ایرانی قوم کا کیوں نہیں کچھ بگاڑ سکتا؟
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران میں داخلی احتجاجات سے متعلق حالیہ بیانات
چین کی ایرانی ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کی کھلی مخالفت
?️ 23 ستمبر 2026سچ خبریں:چین نے ایرانی فضائی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے
ستمبر
طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی، کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا
?️ 28 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے متعدد اضلاع پر قبضے کے
جون
چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری
?️ 28 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
جنوری
اسرائیلی معاشرہ بدترین بحران کا شکار
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: روزنامہ زیمان اسرائیل نے اپنے منگل کے شمارے میں شائع ہونے
اپریل
عسکری قیادت کی وزیراعظم کو قومی، علاقائی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اور
مئی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ
?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے
اکتوبر
جولانی کی کمزور پوزیشن اور اس نے شام کے لیے بڑا وجودی خطرہ پیدا کیا
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: جولانی حکومت جو کہ صیہونی حکومت کے خلاف اب مکمل
جولائی