کشمیریوں کو بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ مظالم کے ذریعے کشمیری عوام کاگلا گھونٹ رہا ہے کیونکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں بدترین ریاستی دہشت گردی کے ذریعے سیاسی مخالفین کی آواز دبا رہی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے قتل و غارت، جبری گرفتاریوں اورظلم و تشدد سمیت تمام وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف مودی سرکار نے بھارتی فوجیوں کو جموںو کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے تو دوسری طرف وہ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کوکشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و بربریت کانشانہ بن رہے ہیں اوراگست 2019میں مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے ان مظالم میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کو روزانہ کی بنیاد پر قتل، گرفتار اور ظلم وتشددکانشانہ بنایا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے قتل و غارت، جبری گرفتاریوں اورظلم و تشدد سمیت تمام وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

حریت ترجمان نے کہا کہ نریندر مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ ظلم وتشدداور فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اپنی خاموشی ترک کرے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔

مشہور خبریں۔

ایلان ماسک نے ٹرمپ کی ٹویٹر پر واپسی سے اتفاق کیا

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر کے نئے مالک ایلان ماسک نے

صیہونیوں کا غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے کان 11 ٹی وی چینل نے مذاکرات کی

ایرانی صدرابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایرانی صدر  سید ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی خاتون شہید

?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے جرائم جاری رکھتے ہوئے

فرانس روس کی جیت نہیں چاہتا: پیرس

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ کلیمنٹ بون نے کہا کہ پیرس

سعودی اتحاد کے یمن پر 25 فضائی حملے

?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی جارحیت پسند اتحاد نےآج یمن پر 25 فضائی حملوں کیے

شکرِ خدا ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہو گئے: وزیر خارجہ

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الحمدللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے