کشمیریوں نے کبھی جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا: حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور کشمیریوں نے اسے کبھی بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا بلکہ وہ اسے بھارت کا غیر قانونی قبضہ سمجھتے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعے کا پرامن حل اور خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن حل کے لیے بھارت کو ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا جس میں مقبوضہ علاقے میں 5اگست 2019 کے اقدامات کو واپس لینا، بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنا اور کشمیر سے بھارتی فوجیوں کا انخلاء شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں زیر التوا ہے اور بھارتی قانون سازی،جابرانہ قوانین کے نفاذ، فوجی طاقت یا ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے اس کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

ترجمان نے کولگام میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ایک طرف بھارت نے اپنے فوجیوں کو جائز مطالبات پرکشمیریوں کو قتل اورگرفتارکرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور دوسری طرف اس نے بھارتی ہندئووں کو علاقے میں مستقل طور پر آباد کر نے اور غیر مقامی مزدوروں اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو ووٹ کا حق دے کر مسلم اکثریت کو بے اختیار کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

حریت ترجمان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج میں حماس کا انٹیلی جنس اثرورسوخ 

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ کیکر نے الاقصیٰ طوفان آپریشن

یمن نے صیہونیوں کو غزہ کی جنگ بندی میں خلل ڈالنے کی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا ہے

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبرین: صیہونیوں کو غزہ جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کی

افغان فوج پر طالبان کا حملہ؛9اہلکار ہلاک

?️ 11 فروری 2021افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے

سینیٹ: سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور، بیوروکریٹس اہلخانہ کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے پابند

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا

اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے کی بھاری قیمت ادا کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کا میڈیا مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے متضاد

سوئیڈن حکومت کی واٹس ایپ اور سگنل کے پیغامات تک رسائی کی کوشش

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:سوئیڈن کی حکومت واٹس ایپ اور سگنل کی پیغامات کی تاریخ

آنکارا اور دمشق مذاکرات اردوغان کا انتخابی جال یا شکست

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حال ہی میں میڈیا نے ترکی اور شام کے درمیان تعلقات

پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے جڑا ہے، نگران وزیراعظم

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کوئٹہ کے 3 روزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے