?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت نے حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار انکے سروں پر بیٹھا رکھے ہیں اور وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بندوق کی نوک پر قائم کی جانے والی خاموشی کو امن کا نام دے رکھا ہے۔
گزشتہ روز پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے نے کئی سوالات کو جنم دیاہے اور امور کشمیر کے ماہرین بھی اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ بھارت کی طرف سے رچایا جانے والا ایک اور فالس فلیگ آپریشن ہے جسکا بنیادی مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام عائدکرنا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں سرینگر اور دیگر علاقے کے لوگوںنے بھی پلوامہ حملے پر اپنے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔سرینگر کے علاقے لالچوک میں ایک شہری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں حملے کو سراسر سیکورٹی کی ناکامی قرار دیا۔انہوں نے سوال کیا کہ کشمیر میں لاکھوں بھارتی فوجی موجود ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی میں یہ حملہ کیونکر ممکن ہوا اور یہ فوجی کیا کر رہے تھے۔
شہری نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف مسلمانوں کیخلاف بولنا آتا ہے ، خواہ یہ وقف بل ہو یا کوئی اور معاملہ وہ مسلمانوں کےخلاف ہی بولتے رہتے ہیں۔ شہری نے سوال کیا کہ وہ (امیت شاہ) اس وقت کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ محض کشمیری مسلمانوں کیخلاف ایک سازش ہے ، جس طرح چھٹی سنگھ پورہ ہوا ہے یہ بھی انہوںنے ویسے ہی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی چند برس پہلے سرینگر ڈلگیٹ میں سیاحوں پر حملہ ہوا تھا، اگر اس کی رپورٹ دیکھی جائے تو سب پتہ چل جائے گا۔ پہلے وہ رپورٹ دیکھیں ، پھر بات کریں۔ شہری نے جذبات بھر ی آواز میں کہا کہ کشمیریوں کو بدنام کرنا بند کرو ، وہ کبھی بھی سیاحوں پر حملہ نہیں کریں گے۔ شہری کا کہنا تھا کہ وہ لالچوک کا رہائشی ہے اورمیں بچپن سے دیکھتا آرہا ہوں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے ، کشمیریوں نے کبھی بھی سیاحوں پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔
سرینگر اور دیگر علاقوں میں شہری بھارتی صحافیوں کی جانبدارانہ رپورٹنگ پر سخت احتجاج اور پہہلگام واقعے پر اپنے دکھ اور افسوس کا بھر پور اظہار کررہے ہیں۔ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ہیں جن میں کشمیریوں کو بھارتی رپورٹرو ں کا گھیراﺅکرتے اور انہیںجانبدارانہ رپورٹنگ سے باز رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف جنگ ایک اسٹریٹجک غلطی ہے: عرب ماہر
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں:مشرقِ وسطیٰ کے امور کے ایک ماہر اور تجزیہ کار نے
مارچ
شام میں روسی اور شامی فوج کی مشترکہ مشقیں
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کی صبح بتایا کہ
اگست
ڈینگی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے: شیخ رشید
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈینگی
اکتوبر
نیتن یاہو کی موجودگی کے خلاف صیہونیوں/امریکیوں کے مظاہروں کے لیے عالمی نفرت کی گہرائی
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی شہریوں نے اپنے ملک میں بینجمن نیتن یاہو کی
ستمبر
انصاراللہ کا امریکہ اور برطانیہ کو سخت انتباہ
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ نے امریکہ اور برطانیہ کو
جون
ایران پر حملہ امریکہ کے لیے کیسا رہا؟؛چین کی زبانی
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:چین نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کو
جون
افغانستان سے تائیوان تک؛ دوسرے ممالک کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے خیالی وعدے
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک بیان میں افغانستان کے بحران کو یاد
اکتوبر
عراق میں حاج قاسم کے قتل کی پارلیمانی تحقیقات کا سب سے بڑا کیس سامنے آیا
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: جنرل قاسم سلیمانی اور عراق میں الحشد الشعبی کے
جون