?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس واقعے پر تشیوش کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کے جانی نقصان پر تشویش ہے، پاکستان ہلاک افراد کے عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کرتا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں دو غیرملکیوں میں سے ایک کا تعلق اٹلی، ایک کا اسرائیل سے ہے، مرنے والوں میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹک سے ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے دوران کھلے میدان میں لوگ جان بچانے کے لیے بھاگتے رہے لیکن چھپنے کی کوئی جگہ نہیں تھی، ایک بھارتی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کی لاش سے لپٹی رو رہی ہے، ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کا افسر اور انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار بھی شامل ہے، واقعے کے بعد بھارتی فوج اور پولیس تاخیر سے پہنچیں، تب تک حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ پہلگام کا علاقہ سیاحوں کے لیے ’منی سوئٹزرلینڈ‘ کے طور پر مشہور ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقہ خوف اور بے یقینی کی فضا میں ڈوبا ہوا ہے، حملے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا جب کہ وزیر اعظم مودی نے اپنا سعودی عرب کا دورہ مختصر کرتے ہوئے واپس پہنچ گئے اور انہوں نے سعودیہ سے ہی وزیر داخلہ امیت شاہ کو پہلگام روانہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
عمر ایوب کی ضمانت خارج، عدالت نے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت
مارچ
UNRWA کو مالی امداد کی معطلی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کاری
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین ریلیف ایجنسی کی مالی امداد کو معطل کرنے میں
فروری
افغانستان کے لیے امریکہ کا نیا نسخہ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:افغانستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستا ن کے
مارچ
چیلنجز کے باوجود معیشت مضبوط ہورہی ہے:وزیراعظم
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا میں معیشت کو کافی
جنوری
لاکھوں برطانوی شہری انتہائی غربت کا شکار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی شہریوں میں
فروری
ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے نامزدگیاں طلب
?️ 25 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اعلیٰ عدلیہ
دسمبر
صبا فیصل کی نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان پر نام لیے بغیر تنقید
?️ 3 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نام لیے بغیر نادیہ
جولائی
واٹس ایپ میں ’چیٹ میڈیا ہب‘ فیچر متعارف ہونے کا امکان
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: واٹس ایپ اپنے ویب ورژن کے لیے ایک نیا فیچر
مئی