?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج کے لئے 27اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے 1947میں اسی دن کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں وکشمیرمیں اپنی فوجیں اتاریں اور علاقے پر جابرانہ قبضہ کیاتھا۔سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ کشمیری اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک وہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔
پوسٹروں میں 27اکتوبر 1947کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا گیا ہے۔پوسٹروںمیں کہا گیا کہ بھارت کشمیری قیادت کو جدوجہد آزادی سے دستبردار کرانے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ پوسٹروں میں کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اوردنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ منا کر بی جے پی-آر ایس ایس حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہو جائیں۔
پوسٹروں میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے، سرکاری عہدوں سے مسلمان ملازمین کو برطرف کرنے اور خطے کی اسلامی ثقافت کو مٹانے اور ہندوتوا نظریے کو فروغ دینے کے لیے تعلیمی نصاب میں تبدیلیوں کی شدید مذمت کی گئی جن کا مقصدخطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔پوسٹروں میں خبردارکیاگیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم شناخت کو تبدیل کرنے کے لیے ایک وسیع ثقافتی یلغار اور سیاسی حکمت عملی کے تحت مختلف مقامات پر ہندو مذہبی نشانات اور مجسمے نصب کیے جا رہے ہیں۔پوسٹروں کو ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا جارہاہے۔
مشہور خبریں۔
ابوظہبی کے ولی عہد اور تکایف کی ٹیلیفون کال میں دو طرفہ تعلقات کی طرف اشارہ
?️ 7 اپریل 2022 سچ خبریں: قزاقستان صدر قاسم جمرات تکایف اور متحدہ عرب امارات
اپریل
امریکہ اسرائیل کی اس قدر حمایت کیوں کر رہا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے صیہونی حکومت کے
جنوری
ہم بیروت پر حملے کا جواب دینگے: حزب اللہ
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے
نومبر
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاﺅ ن اور پہیہ جام ہڑتال
?️ 29 ستمبر 2025مظفر آباد: (سچ خبریں) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد
ستمبر
بیرسٹر گوہر کے گھر سے کوئی سامان چوری نہیں ہوا نہ توڑ پھوڑ نہیں کی گئی، آئی جی اسلام آباد
?️ 13 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی)
جنوری
غزہ جنگ | جنگ بندی میں ابہام اور غزہ کے معاملے میں تنازعات
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: حماس کے وفد کے قاہرہ کے دورے کی تفصیلات، غزہ
اگست
غزہ میں امدادی قافلے پر اسرائیل کا حملہ
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ
مئی
سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی اس سنگین مقدمہ ہے
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی
اپریل