?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اوربھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، ایک بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ خون سے لت پت کشمیر کی سڑکیں اور مسلسل متنازعہ قانون سازی ایک یاد دہانی ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اقلیتوں کے لئے ایک قبرستان ہے۔انہوں نے کہا کہ وقف قانون کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ یہ مسلم ثقافت کو تباہ کرنے کے لیے آر ایس ایس کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت غیر مسلم افراد کو زبردستی وقف بورڈز میں داخل کر کے، جائیداد کے حقوق سلب کرکے اور مستقبل میں املاک کوضبط کرنے کے لیے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کر کے اسرائیل کے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کو اپنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اپنے ملک کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل کررہی ہے اور اس کے لئے اس نے لوگوں کی جانیں لینا شروع کردیا ہے جس کی تازہ ترین مثال حال ہی میں منظور شدہ وقف ایکٹ کے خلاف مغربی بنگال میں احتجاج کے دوران تین افراد کی موت ہے ۔
مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکام کشمیری عوام اور بھارتی مسلمانوں کو غیر قانونی کاروائیوں اور قتل و غارت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اپنے تجارتی اور کاروباری مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے بھارت کو مسلم اقلیت کے لیے ایک جہنم بنا دیا، جن کی مساجد کو منہدم، حجاب پہننے پر بچوں کو قتل اور وقف زمینوں پر ہندو مندر بنانے کے لیے قبضہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ بھارت اوراسرائیل کو نسل کشی کرنے والی ریاستیںاور آر ایس ایس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن سعودی عرب سے متعلق اپنے مؤقف سے ہٹ رہے ہیں:یورپی پارلیمنٹ ممبر
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:یورپی پالیمنٹ ممبر کا کہنا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو
جولائی
پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہ ہوا؟ جسٹس جمال مندوخیل
?️ 17 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں
جنوری
اعظم سواتی نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرلی
?️ 8 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گھوٹکی میں ہونے والے
جون
سری لنکا کے فراری صدر نے استعفیٰ دیا
?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا نے جمعہ
جولائی
مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا: فواد چوہدری
?️ 28 جنوری 2021مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی
جنوری
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جماعت اسلامی کا موقف
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما نے صیہونی حکومت کے ساتھ
ستمبر
پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت سیز
مئی
کشمیر کے آبی مسئلے سے ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی خطرے میں
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے امریکی نیوز نیٹ ورک
مئی