نیشنل کانفرنس کی انتظامیہ جموں وکشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے: کل جماعتی متحدہ مورچہ

?️

جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف سیاسی ،سماجی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم کل جماعتی متحدہ مورچہ نے نیشنل کانفرنس کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ انتخابات سے پہلے جموں وکشمیر کے عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی متحدہ مورچہ نے جموں میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس کی حکومت نے جموں و کشمیر اسمبلی میں 5اگست 2019سے پہلے کی پوزیشن کے حق میں قرارداد منظورتوکی ہے لیکن عملی طورپر عوام کو کچھ نہیں ملا ہے۔

کل جماعتی متحدہ مورچہ کے کنوینر آئی ڈی کھجوریہ نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور این سی کے سربراہ فاروق عبداللہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارتی حکومت سے ریاستی درجے اور خصوصی حیثیت کی بحالی اور جموں و کشمیر کے باشندوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے حقوق اورزمین کی ملکیت کو یقینی بنانے کاپرزور مطالبہ کریں اور اس کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں بیرونی لوگوں کو ہر قسم کے ٹھیکے، نوکریاں، کان کنی اور مقامی انتظامیہ میں غلبہ ملنے پر گہری تشویش ہے جس کے نتیجے میں ہمارے مقامی تاجر شدید معاشی بحران کا شکار ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ڈیلی ویجرز، آشا، آنگن واڑی اور این ایچ ایم کارکنوں کے مسائل کو حل کیا جائے اور جل جیون، محکمہ ریونیو، مائننگ، مختلف ترقیاتی منصوبوں اور بھرتی کے عمل میں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائے۔

آئی ڈی کھجوریہ نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی جانب سے یہ مشترکہ فورم نیشنل کانفرنس کی حکومت کو یاد دلانا چاہتا ہے کہ وہ اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں کو پوراکرے جن کی وجہ سے اسے اقتدار ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے اپنے منشور میں دفعہ 370اور 35-A اورریاستی حیثیت کی بحالی اور5اگست 2019کے بعد نافذ کئے گئے قوانین کی منسوخی کے وعدے کررکھے ہیں۔

پارٹی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے زمین اور روزگار کے حقوق کے تحفظ ، پاک بھارت مذاکرات کی حوصلہ افزائی اورپبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کی منسوخی کا وعدہ بھی کررکھا ہے۔پریس کانفرنس میں سباش مہتا ،میر شاہد سلیم ، منیش ساہنی، گتن سنگھ، ترسیم لال بھگت،نریندر سنگھ خالصہ،سنی کانت چب، ویریندر سنگھ ،نریندر کھجوریا، جگدیش کمار اورسکھدیو سنگھ سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

تائیوان کا چینی جنگجوؤں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا دعویٰ

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:     چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کے تسلسل میں

برطانوی معیشت کو ہڑتالوں سے 4 بلین پاؤنڈ کا نقصان

?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:کرسمس کے دوران برطانیہ میں عوامی شعبے کی وسیع ہڑتالوں سے

ہائبرڈ نظام کا مطلب آمریت ہے، آگے بڑھنے کیلئے آئین پرعمل کرنا ہوگا، جسٹس اطہرمن اللہ

?️ 4 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے

پشاور: دلہن نے حق مہر میں سونے، چاندی کے بجائے ایک لاکھ کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا

?️ 15 مارچ 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سےایک انوکھا واقعہ سامنے

شامی عوام نے دہشت گردوں اور ملک کے دشمنوں کے خلاف ایک انقلاب برپا کردیا، بشار اسد کا عوام کے نام اہم پیغام

?️ 29 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے

’اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنایا‘

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: میٹا کی مقبول واٹس ایپ چیٹ سروس کے ایک عہدیدار

سعودی اتحاد پروازوں کی اجازت نہیں دے رہا: صنعا

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے

یمن نے مقبوضہ فلسطین میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح فوج نے نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے