🗓️
لہہ: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے کے اضلاع کرگل اور لہہ اضلاع میں مودی حکومت کی طرف سے خطے کے عوام کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار پر آج ہڑتال ہے ۔
میڈیا کے مطابق لہہ میں متعدد مذہبی تنظیموں نے لہہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے اپنے مطالبات پر بھارتی وزارت داخلہ کے وفد ساتھ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر آج ہڑتال کی کال دی تھی۔
متعد د تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے جبکہ اپنے مطالبات کے حق میں آج لہہ میں ایک ریلی بھی نکالی جائیگی ۔ لداخ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں بشمول لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے نمائندوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں ایک وفد سے مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کئے تھے۔
تاہم بھارتی وفد نے لداخ کے عوام کے سیاسی حقوق کی بحالی اور چھٹے شیڈول میں شمولیت جیسے بنیادی مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا جس پر خطے کے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔لہہ ایپکس باڈی کے شریک چیئرمین چیرنگ ڈورجے لاکروک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کیساتھ ریاستی شناخت کی بحالی اور چھٹے شیڈول کے مطالبات پر تعطل برقرار ہے۔انہوں نے کہاکہ لہہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے اپنے مطالبات پر گزشتہ دو سال کے دوران بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ متعدد بار ملاقاتیں کی ہیں تاہم مودی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے
مشہور خبریں۔
پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن
🗓️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او
مئی
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا عراق میں امریکی موجودگی کے بارے میں بیان
🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں بدر اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراق
جولائی
معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری
🗓️ 23 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
فروری
پورا امارات ہماری زد میں،آنے والے حملے سعودیوں کے لیے دردناک ہوں گے:انصاراللہ
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا کہ
مارچ
امریکیوں کے خلاف عراقی سیکورٹی کمانڈروں کا موقف کیسا ہے؟
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی تجزیہ کار نے امریکی حملہ آوروں کو
فروری
سوڈان میں ۱۰۰ روزہ جنگ میں کیا ہوا ؟
🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ اتوار کو
جولائی
حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
🗓️ 9 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سے حج 2024 آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی
مئی
صیہونی جرائم میں امریکی جاسوس اداروں کا کردار
🗓️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے
اپریل