?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارتی عدلیہ ہمیشہ سے ہندوتوا قوتوں کی کٹھ پتلی رہی ہے اور نریندر مودی حکومت اسے کشمیریوں کے حقوق چھیننے کے لئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندوتوا حکومت کے 5اگست 2019 کے اقدمات کو درست قرار دینے کا بھارتی سپریم کورٹ کامتعصبانہ، مسلم دشمن اور کشمیردشمن فیصلہ بھارتی عدلیہ کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز اورشرمناک فیصلہ انصاف کی تضحیک اور عدالتی تاریخ کے چہرے پر دھبہ ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت عدلیہ کو کشمیریوں پر اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے اور ان کے بنیادی حقوق چھیننے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور یہ کینگرو عدالتیں اس کے لیے سہولت کارکا کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 2014میں فسطائی مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارتی عدلیہ ہندوتوا کے رنگ میں رنگ گئی ہے۔غلام احمد گلزار نے کشمیر کے بارے میں بھارتی عدالتوں کی شرمناک تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالتوں نے ہمیشہ کشمیریوں کو مایوس کیا ہے اور آج تک ان کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت کی ہدایت پر اپنے فیصلے سنائے ہیں۔ بھارتی حکومت کی ایما ء پر دو کشمیری رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو جھوٹے الزامات پر پھانسی دینا بھارتی عدلیہ کے کٹھ پتلی ہونے کی واضح مثال ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ افضل گورو کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا پھر بھی اسے بھارتی عوام کے نام نہاد ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے پھانسی دی گئی۔ حریت رہنما نے کہا کہ مودی حکومت کے 5اگست 2019کے اقدام کو برقرار رکھنے کے متعصبانہ فیصلے نے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بھارتی عدلیہ آنکھیں بند کر کے مودی حکومت کی حمایت کر رہی ہے اور آر ایس ایس اوربی جے پی کے زیر اثر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے بھارتی عدالت کے اس فیصلے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متعلق یکطرفہ فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی منفرد شناخت کا تحفظ کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور وہ بھارتی فوجی طاقت کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ حریت پسند کشمیریوں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے غلام احمد گلزار نے کہا کہ کشمیریوں کو شہیدکیاجا سکتا ہے لیکن شکست نہیں دی جا سکتی اور وہ دن دور نہیں جب وہ بھارت کی غلامی سے نجات حاصل کر لیں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم پر بھارت کو جوابدہ بنائے۔ انہوں نے کشمیر کاز کی مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ حمایت کشمیریوں کے لیے باعث تقویت ہے۔


مشہور خبریں۔
عرب پارلیمنٹ کی ایران پر تنقید اور سعودی عرب کی تعریف
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر خطے میں تباہ کن
جون
غیر منصوبہ بند اور افراتفری کے ساتھ اسرائیلی نقل و حمل جاری ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی
اگست
بجلی مہنگائی کے متعلق چیئرمین نیپرا کا بڑا بیان سامنے آگیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق منگل کو چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت
نومبر
شہادت، استقامت اور مزاحمت کی سہ تِہ نے ایران کی تاریخ کو ازسرِنو لکھ دیا
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: برطانوی میڈیا نے ایران کے شہید رہنما آیت اللہ سید
جولائی
یمن کی دلدل میں پھنسا سعودی عرب؛نکلنے کا راستہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے اسٹریٹجک مسائل کے تجزیہ کار نے یمن میں
مارچ
اقوام متحدہ کا عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 100 ٹریلین ڈالر کا بجٹ خسارہ
?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے متعدد عالمی چیلنجوں سے
ستمبر
ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار
?️ 10 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر
جنوری
حزب اللہ کی جنگ بندی پر پابندی اسرائیل کی مکمل پابندی پرمشروط ہے: نبیہ بری
?️ 19 جون 2026سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے امریکہ اور ایران
جون