مودی حکومت نے فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مختلف آزادی پسند تنظیموں نے نہتے شہریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے فورسز اہلکاروں کو علاقے میں قتل و غارت کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

آزادی پسند تنظیموں تحریک حریت جموں وکشمیر، مسلم لیگ،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، مسلم کانفرنس، تحریک وحدت اسلامی اور پیرواں ولات نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع کشتواڑ میں چار بیگناہ مزدور پیشہ افراد پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرم اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی جو تشدد زدہ تصاویر سامنے آئی ہیں وہ انتہائی دلخراش ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بے لگام بھارتی فوجیوں نے بے گناہ افراد کو کیمپ میں طلب کرنے کے بعد انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، اس سفاکانہ واقعے نے قابض بھارتی فوجیوں کا بھیانک چہرہ مزید بے نقاب کر دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 77 برس سے قتل و غارت کا کھیل کھیل رہی ہے تاہم گزشتہ 34برس سے اسکی چیرہ دستیاں انتہا پر ہیں۔

حریت تنظیموں نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتاہے لیکن وہ مقبوضہ علاقے میں آزادی کی پرامن آواز کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے ، اس نے بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں،اس نے علاقے میں آزاد صحافت کا گلا بھی گھونٹ رکھا ہے اور وہ صحافیوں کو علاقے کی اصل تصویر سامنے لانے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔
ٓ

انہوں نے کہا کہ کشمیری انتہائی ہمت و بہادری سے بھارتی جبر کا مقابلہ کر رہے ، وہ بھارت کے ساتھ رہنے کیلئے کسی قیمت پر تیار نہیں ، انہوں نے اپنے عزم و ہمت سے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھارتی قبضے کے خاتمے تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی 11 اراشٹریہ رائفلز کے بے لگام اہلکاروں نے جمعرات کے روز کشتواڑ میں مغل میدان کے علاقے چاس میں چار بے گناہ شہریوں سجاد احمد، عبدالکبیر، مشتاق احمد اور معراج الدین کو اپنے کیمپ میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ فوجی ان چاروں کو بعد ازاں تشویش حالت میں گاﺅں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا نیٹو سے نکلنے کا امکان:ہلری کلٹن

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ آنے والے برسوں

حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

?️ 30 دسمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے

بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات مزید بڑھ گئے

?️ 24 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات زور پکڑنے

پنجاب حکومت مشکل اور دکھ کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عظمی بخاری

?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا

حکومت نے رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: مولانا طاہر اشرفی

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے

امریکی سفارت کار کا حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان ممکنہ جنگ کا دعویٰ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی سفارت کار نے صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے

مسئلہ فلسطین ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے:الجزائر

?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے عرب سربراہی اجلاس کے آغاز میں

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے منفرد سہولت پر شروع کیا کام

?️ 19 فروری 2021سان فرانسسکو {سچ خبریں} دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے