?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرتلاشی کی کارروائیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے بوٹاپتھری گلمرگ میں آج جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی تلاشی کی بڑی کارروائی جاری رکھی ۔فوجیوں نے کارروائی کے دوران ڈرونز اور ہیلی کاپٹر وں کا بھی استعما ل کیا۔فوجیوں نے گزشتہ شام علاقے میں ایک فوجی گاڑی پرحملے میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کے بعد فوجی کارروائی شروع کی تھی ۔ حملے کے بعد فوجیوں نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے دو شہریوں کو ہلاک کر دیاتھا۔جو انکے ساتھ بطور پورٹر کام کرتے تھے۔بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ کے علاقوں ٹنگمرگ اور پٹن اوربڈگام کے ملحقہ علاقوں میں بھی اپنی پرتشددکاررروائیاں جاری رکھیں ۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں چھٹے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں جہاں بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے ایک کشمیری ڈاکٹرکو قتل کر دیاتھا۔ چند روز قبل ضلع گاندربل کے علاقے سونہ مرگ میں سری نگر-لہہ ہائی وے پرتعمیر کی جانیوالی سرنگ کے مقام پر ایک حملے میں پانچ بھارتی مزدو ربھی ہلاک ہو گئے تھے ۔ضلع سانبہ کے علاقے رام گڑھ میں بھی بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس اور پولیس اہلکاروں نے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔فوجی جنگلات سمیت متعددعلاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔


مشہور خبریں۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے عہدے سے مستعفی
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ
مارچ
کورونا کبھی بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا: عالمی ادارہ صحت
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:روس میں عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ خاتون نے کہا کہ
جنوری
ڈھاکا میں انتشار اور دہلی سے کشیدگی؛ بنگلہ دیش کس سمت جا رہا ہے؟
?️ 21 دسمبر 2025ڈھاکا میں انتشار اور دہلی سے کشیدگی؛ بنگلہ دیش کس سمت جا
دسمبر
چین نے امریکہ کو کیا آگاہ
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں چینی سفارتخانے کے سرکاری نمائندے کے پریس دفتر نے
جون
صیہونی وزیر کا اہم اعتراف
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا
اکتوبر
جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی
اپریل
کراچی کے تاجر رہنماؤں کی وزیر اعظم کو تجاویز
?️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی تاجر برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف
اپریل
کراچی: سمی دین بلوچ سمیت 4 افراد ایم پی او ایکٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے زیرحراست
?️ 25 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی
مارچ