مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کابھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو خوف ودہشت کا شکار کرنے کیلئے اپنی سرگرمیوں میں تیز ی لائی ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرگرمیاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان کے برعکس ہے جس میں کہا گیا تھا کہ علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔

بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے حال ہی میں جنوبی کشمیر کے کوکرناگ اور پلوامہ میں تعینات فورسز کیمپوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کوکرناگ میں تعینات سی آر پی ایف کی 164 بٹالین ہیڈکوارٹر کے اپنے دورے کے دوران فعال اقدامات اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنزپر زور دیا۔ انہوںنے سی آرپی ایف اور بھارتی فوج کے درمیان زیادہ ہم آہنگی اور رابطوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ سنگھ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فورسز کالے قوانین ”پی ایس اے، یو اے پی اے “ کے تحت گرفتاریوں میں سرعت لانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی ان کارروائیوںکا مقصد کشمیریوں کے مزاحمتی جذبے کو دبانا ہے۔

دریں اثنا، وائٹ نائٹ کور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے فوجیوں کے حوصلے بڑھانے کے لیے راجوری کا دورہ کیا۔ یہ دورہ بھی یہی بات ظاہر کر رہاہے کہ بھارتی فورسز جموں خطے کے اضلاع راجوری ، پونچھ وغیرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران نے کریک ڈاﺅن کی کارروائیوں کو موثر و مضبوط بنانے کیلئے رام بن کے دھرمنڈ فوجی چھاونی میں ایک اہم اجلاس کیا ۔

سول سوسائٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی ان تمام تیاریوں کا مقصد مقامی مزاحمت کو کچلنا، اختلاف رائے کو خاموش کرنا اور متنازعہ علاقے پر غیر قانونی بھارتی کنٹرول کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے جہاں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کسی کی بھی جان ، عزت و آبرو اور املاک محفوظ نہیں۔ سول سوسائٹی کے ارکان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ایک منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی بھارتی کارروائیوں کا نوٹس لے۔

مشہور خبریں۔

عدالتی معاون منیر اے ملک نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی مخالفت کر دی

🗓️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے

پاکستانی وزیر خارجہ کا بھارت کا ممکنہ دورہ

🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر خارجہ مئی کے وسط میں شنگھائی تعاون تنظیم

غزہ کے صحافیوں کو جلانا فاشسٹ جنگی جرم ہے: مزاحمت

🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں صحافیوں کے خیموں

لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے لبنان کے خلاف نئی جنگ کی وجوہات بتائی

🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی قانون ساز نے لبنان کی سرزمین پر قابضین کی

انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کو اہم خوشخبری سنا دی

🗓️ 28 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں)انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے

مسلم لیگ (ق) آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کی خواہاں

🗓️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

افغان حکومت کے خاتمے کے بارے میں اشرف غنی کے نئے بیانات

🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:     افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے کابل کے

جرمنی کی یونیورسٹیوں کے 2 ہزار طلبہ نے استعفے کی درخواست دی

🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں:مغربی ممالک کی طاقتور صیہونی لابی اس حکومت کے جرائم کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے