?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف محاصرے اور تلاشی کی اپنی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری، پولیس اور وی ڈی سی کے اہلکاروں نے جموںخطے کے پونچھ، راجوری اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج چھٹے روز بھی جاری رکھی۔
بھارتی فوجیوں نے ان اضلاع میں آپریشن نامعلوم مسلح افراد کیطرف سے ہفتے کے روز پونچھ کے علاقے شاشتر میں بھارتی ائر فورس کے ایک قافلے پر حملے کے بعد شروع کیا تھا ۔
حملے میں ائر فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران اب تک دو درجن سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میںلیا ہے ۔
جموں خطے کے ہی ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں آج12ویں روز بھی بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی کے ضلع کولگام کے علاقے ریڈوانی میں آج تیسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔ بھارتی فوجیوں نے منگل کو ریڈوانی میں کیمیکل مواد کا استعمال کرتے ہوئے تین نوجوانوں شہید اور متعدد مکان تباہ کر دیے تھے۔
بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کو قتل ، گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ بھارتی فورسز اہلکار نہتے لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد بہیمانہ تشددکا نشانہ بناتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان فوجی تعلقات ؛ رکاوٹیں اور چیلنجز
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:ترکی اور پاکستان کا مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد ، اسلام
جولائی
صہیونیوں نے غزہ میں پانی پر بھی پابندی لگائی
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:Knesset کے نائب نسیم واتوری نے اسرائیلی جنگی کابینہ کے انتہائی
نومبر
ٹرمپ کے غیر معمولی رویوں میں اضافہ ؛ وجہ ؟
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: برطانوی اخبار "گارڈین” نے ایک مضمون شائع کرتے ہوئے زور
اگست
صنعا کا سعودی اتحاد کو انتباہ
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: یمن کے عبد الملک العجری نے کہا کہ
دسمبر
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں داعش کے
جولائی
روسی فوج کی یوکرائن کی طرف پیش قدمی کا مضحکہ خیز الزام
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:روس کے اعلیٰ سفارت کاروں نے امریکی میڈیا کے اس دعوے
فروری
یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کہاں تک جاتی ہے؟
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ جنگ
فروری
ہم تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں: چین
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: آبنائے تائیوان کے قریب چینی فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے
ستمبر