?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سرینگر میں جی 20اجلاس کے انعقاد کے خلاف 22مئی کو مکمل ہڑتال کریں۔
پوسٹروں میں غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان اورمیر واعظ عمر فاروق کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کے مذموم اقدام کے خلاف 22مئی کو مقبوضہ جموں وکشمیر اور آزاد جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے پوسٹر سرینگر، بڈگام، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پور، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں جبکہ مختلف آزادی پسند تنظیموں نے ہڑتال کال کی حمایت کی ہے۔
جموں و کشمیر میں سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سرینگر میں جی 20اجلاس کے انعقاد کے خلاف 22مئی کو مکمل ہڑتال کریں۔
پوسٹروں میں لکھا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اس طرح کے ایک بین الاقوامی پروگرام کا انعقاد کرکے اپنے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کو قانونی حیثیت دینا چاہتا ہے۔ پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک متنازعہ علاقہ ہے اور جی 20ممالک کو چاہیے کہ وہ بھارت پر زوددیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جی 20کے اجلاس سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے مشیر اور ترجمان گرفتار
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن
اپریل
بلوچستان حکومت کاسی ٹی ڈی کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ، وفاق سے گرانٹ کا دعوی
?️ 22 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے سی ٹی ڈی کو مزید مستحکم
اگست
ایران کے خلاف جنگ کا صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا ہے؟
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیل کو ایران پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑ
جون
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی روس پر پابندیاں لگا دیں
?️ 26 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے نتائج سامنے
فروری
ترکی کا ایک بار پھر شام پر حملہ
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:ترک افواج نے شام کے القامشلی شہر کے الحمقیہ محلے پر
جولائی
کیا حزب اللہ الاقصیٰ طوفان کی جنگ میں داخل ہوگا؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی کارروائی میں صیہونی حکومت کی بھاری شکست کے پہلے
اکتوبر
آرمینیا سے اس کی خودمختاری چھین کر زنگہ زور کوریڈور کے لیے نیا امریکی منصوبہ
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے جمہوریہ آذربائیجان سے آرمینیائی سرزمین سے
جولائی
یورپ آزادی کا گہوارہ ہے یا توہین؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:29 جولائی کو اور گزشتہ چند ہفتوں میں دوسری بار 37
جولائی