?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے ایک بڑے حصے پر بھارت نے غیرقانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے اور انہیں اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت دینے کے بجائے انکی جدوجہد کو طاقت کے بل پردبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے ، اس نے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کے حق کو مکمل طورپر سلب کررکھا ہے اور حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال رکھا ہے۔ترجمان نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
دریں اثنا، وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ سرینگر جموں شاہراہ کی مسلسل بندش کی وجہ سے وادی میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔یہ شاہراہ ہر سال اوسطاً 45 دن تک بند رہتی ہے ۔ روا ں برس اب تک شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مجموعی طور پر 21دن تک بند رہی ہے ۔ مقبوضہ وادی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ بند رہنے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تجارت اور انسانی رابطوں کیلئے سرینگر مظفر آباد شاہراہ کی بحالی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔
مقبوضہ علاقے میں 26 اگست سے جاری شدید بارشوں سے ہزاروں افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ لینڈ سلائڈنگ اور بادل پھٹنے کے سبب درجنوں افراد کی جانیں چلی گئی ہیں۔ مواصلاتی بلیک آؤٹ کیوجہ سے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ اسکول اور کالج بند ہیں جبکہ پٹھان کوٹ اور جموں کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔
مقبوضہ علاقے میں سیاسی رہنماؤں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران بریفنگ کے وقت مقبوضہ علاقے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو نظر انداز کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ڈی پی رہنما التجا مفتی نے ”ایکس ” پر لکھا” یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ کو جو پروٹوکول دیا جاتا ہے وہ کہیں نظر نہیں آیا۔
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک نے کہا کہ ”عمر عبداللہ کو بی جے پی رہنمائوں کے پیچھے چلنے کے بجائے اپنی عزت نفس کا خیال کرنا چاہیے” ۔ امیت شاہ کے دورے کے حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں وزیر اعلیٰ کو امیت شاہ اور دیگر حکام کے پیچھے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ یمن کے خلاف اپنے غیر انسانی سلوک کو روکے :یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے انصار اللہ تحریک
فروری
نسل پرستی کے بارے میں برطانوی عوام سڑکوں پر
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں 24 سالہ سیاہ فام نوجوان کرس کابا کے
ستمبر
شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
اپریل
کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھیننا غیر جمہوری ہے، مشاہد حسین سید
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین
جنوری
فوج کےذہنی بحران کو حل کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کا خصوصی پروگرام
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا کہ غزہ کی جنگ
دسمبر
ایران کے ساتھ مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے: سینئر امریکی اہلکار
?️ 27 جون 2022واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے
جون
ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنا لازمی قرار
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کی معروف
ستمبر
غزہ جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو کی 7 ” نہیں” کیا ہیں ؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے آغاز
جنوری