?️
کشمیر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے پونچھ ڈویژن کے عباس پور سیکٹر سے نادانستہ طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے والے باپ اور بیٹے کو آزاد کشمیر واپس بھیج دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ عبدالحمید اور ان کا 34 سالہ بیٹا عباس 29 اپریل (ہفتے) کی دوپہر ڈیڑھ بجے ’پولاس کاکوٹا‘ نامی گاؤں کے قریب ایک نہر پر اپنے مویشیوں کو پانی پلا رہے تھے، اس دوران وہ مبینہ طور پر بھٹک کر بھارت کے زیرِ قبضہ علاقے میں پہنچ گئے اور بھارتی فوج نے انہیں حراست میں لے لیا۔
انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’عبدالحمید کے ساتھی محمد حسین اُس وقت ان کے پیچھے جارہے تھے، انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے یہ سب ہوتا ہوا دیکھا اور قریب ہی تعینات پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی۔
ان کے مطابق فوج نے غلطی سے ایل او سی پار کرنے والوں کی وطن واپسی کے لیے بھارتی فوج سے رابطہ کیا، جس کے بعد ان دونوں کو بھارتی حکام نے گزشتہ روز شام کو ’تیتری نوٹ-چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ‘ کے راستے واپس بھیج دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عباس پور ملک عبدالحلیم اور ایس ایچ او ہجیرہ سردار ماجد نے کراسنگ پوائنٹ پر دونوں کا استقبال کیا جہاں ایک سینیئر ڈاکٹر کے ذریعہ ان کا کسی متعدی بیماری کا معائنہ کیا گیا، بعد ازاں پولیس اسٹیشن میں معمول کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
واضح رہے کہ غیر نشان زدہ ایل او سی کے ساتھ رہنے والے دیہاتی اکثر مویشی چرانے، چارہ کاٹنے یا دواؤں کے لیے پودے اور جڑی بوٹیاں جمع کرتے ہوئے بھٹک جاتے ہیں اور بارڈر پار کرنے پر حراست میں لے لیے جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سی ان ان نے امریکی معیشت کے بارے میں بائیڈن کے جھوٹ کو بے نقاب کیا
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: سی ان ان نیٹ ورک نے اس ملک کی
جون
ہم امریکہ کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات چاہتے ہیں: پاکستان
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ہم پاکستان
اپریل
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی اقدامات مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ ہے:حزب اللہ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے ایک
اپریل
روپے کی قدر میں مزید بہتری
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں
ستمبر
فن لینڈ میں موسم خزاں کے آغاز کا انوکھا انداز
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:فن لینڈ کے دائیں بازو کے وزیر اعظم پیٹری آرپو کی
اکتوبر
بلجئیم کی روسی اثاثوں کی ضبطی کے خلاف سخت مخالفت
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: بلجئیم کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر پرائم منسٹر الیگزینڈر ڈی
دسمبر
2024 میں فلسطین؛ تاریخی جبر کے خلاف مزاحمت کا ابدی قیام
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: 2023 کے آخر میں الاقصیٰ طوفان کا بہادرانہ آپریشن دنیا
جنوری
سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔ ناصر شاہ
?️ 27 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے
ستمبر