?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل اور بھارتی حکومت کی طرف سے چھینے گئے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے کشمیریوں میں اتحاد اتفاق کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں حریت رہنمائوں کے ایک اجلاس کے بعدجاری ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو درپیش موجودہ سیاسی اور جمہوری چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں بھارت کے زرخرید گروپوں اور خود ساختہ رہنماؤں کی مذمت کی گئی جنہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے مودی حکومت کے اشاروں پر ناچنا شروع کر دیا ہے۔ اجلاس میں ان عناصر کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ کشمیری عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔
اجلاس میں تنازعہ کشمیر کو خالصتا ایک سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ پاکستان اور بھارت دونوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دستخط کررکھے ہیں جن میں کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے جمہوری فارمولے کے ذریعے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اجلاس میں کشمیر کے بارے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کو کشمیری عوام کے لئے حوصلہ افزاء قراردیتے ہوئے سراہاگیا۔اجلاس میں کہاگیا کہ اس بیان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔اجلاس میں کشمیر پر بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے پاکستان، بھارت اور کشمیری قیادت کو میز پر بیٹھنا چاہیے۔
اجلاس میں طویل عرصے سے مختلف جیلوں میں بند حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں جہاں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے کشمیری عوام کو محصور کر کے بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے جن کی ضمانت اقوام متحدہ کے چارٹر میں دی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی
?️ 22 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات
اگست
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں مسجد الاقصی پر
جون
مغربی ممالک میں ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج؛ اٹلانٹک کے دونوں کناروں پر مظاہرین کیا کہہ رہے ہیں؟
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے
اپریل
چناب کا بڑا ریلا ملتان کی جانب بڑھنے لگا، جلال پور پیراوالا کو بچانے کیلئے اوچ شریف روڈ میں شگاف ڈال دیا گیا
?️ 11 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف علاقے تاحال سیلاب کی لپیٹ میں
ستمبر
پاکستان اورعراقی فورسز کی انسدادِ دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں کامیابی سے مکمل
?️ 30 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج نے 24 ستمبر سے 29 نومبر 2025
نومبر
غزہ میں بھیجی جانے والی امداد کی چوری
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر
دسمبر
کالعدم تحریک لبیک کے خلاف ملک بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک کے خلاف ملک بھر میں
اپریل
سعودی عرب میں بے روزگاری، وزیر محنت کو ہٹانے کا مطالبہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: سعودیوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی مہم شروع کی
فروری