?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947 سے جب اس نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس سرینگر میں اپنی فوجیں اتاریں اور علاقے پر جبری قبضہ کیا، جموں و کشمیر کو اپنی ایک کالونی سمجھ رکھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری آبادکاری کے ذریعے خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرناراشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا دیرینہ خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں غیر کشمیری ہندؤں کا نام شامل کرنا مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا حکومت کے مذموم منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اور سوچاسمجھا قدم ہے۔
بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت فرقہ پرست حکومت نے قتل وغارت، گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں نوجوانوں اورعام شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جس سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات معمول پر آنے کے حوالے سے بھارت کا من گھڑت بیانیہ بے نقاب ہوا ہے۔
حریت کانفرنس نے ان کارروائیوں کو کھلی جارحیت اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کے بجائے ان کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے وحشیانہ طاقت اور نوآبادیاتی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے لیے انہیں اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم حق خودارادیت دے۔


مشہور خبریں۔
زلنسکی نے انتخابات کرانے کی خبروں کو مسترد کر دیا
?️ 12 فروری 2026زلنسکی نے انتخابات کرانے کی خبروں کو مسترد کر دیا یوکرین کے
فروری
بائیڈن کی یوریشین طاقتوں کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی ناکام
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کے بین الاقوامی تجزیہ کار اور محقق نے کیوبا نیوز
جولائی
مغربی سعودی عرب میں دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: بعض ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ خمیس
جون
ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر عالمی میڈیا کا تجزیہ
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی اور صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف فوجی جارحیت نہ
جولائی
ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جون
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا جلد خاتمہ کیا جائے گا۔ صدر و وزیراعظم
?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے
اگست
وفاقی وزیر داخلہ کی کرم ایجنسی کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم کے دونوں گروپوں
اگست
کیا بائیڈن ہیریس کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوں گے ؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ نے امریکی صدر سے کہا کہ وہ
جولائی